ووٹ کے ٹرن آئوٹ میں اضافے کے لیے ووٹر فہرستوں میں اندراج ناگزیر ہے،ووٹ دینا قومی فریضہ ہے جس کے ذریعے نمائندوں کا انتخاب ممکن ہوتا ہے،حق رائے دہی سے روکنے والی قوت کا تدارک بھی ووٹ ہی کے ذریعے ممکن ہے،

ڈپٹی کمشنر سبی سیف اللہ کھیتران کاسمینار سے خطاب

بدھ 7 دسمبر 2016 23:31

سبی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2016ء) ڈپٹی کمشنر سبی سیف اللہ کھیتران نے کہا ہے کہ ووٹ کے ٹرن آئوٹ میں اضافے کے لیے ووٹر فہرستوں میں اندراج ناگزیر ہے،ووٹ دینا قومی فریضہ ہے جس کے ذریعے نمائندوں کا انتخاب ممکن ہوتا ہے،حق رائے دہی سے روکنے والی قوت کا تدارک بھی ووٹ ہی کے ذریعے ممکن ہے،جمہوری عمل کو مستحکم بنانے کے لیے خواتین کی شرکت ضروری ہے،70کی دہائی سے لیکر2013کے انتخابات تک ووٹ کا ٹرن آئوٹ 38فیصد سے نہیں بڑھا ہے جو افسوسناک عمل ہے،ووٹ کی اہمیت و افادیت کو اجاگر کرنے کے لیے سول سو سائٹی،پروفیسرز ،میڈیا اور علماء کرام اپنا کردار ادا کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل ووٹر ڈے کے موقع پر سرکٹ ہائوس میں منعقدہ سیمینار سے خطاب میں کیا،قبل ازیں ریجنل الیکشن کمشنر سبی ڈویژن سبی جاوید خان آفریدی نے ووٹ کی اہمیت و افادیت سمیت ووٹ کے اندراج سے متعلق سیمینار کے شرکاء کو تفصیلاً آگاہ کیا، سیمینار سے ڈسٹرکٹ چیئرمین ملک قائم الدین دہپال،ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر سبی محمد احسن،ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر لہڑی سکندرعلی جمالی،چیئرمین میونسپل کمیٹی حاجی دائود رند،جمعیت علماء اسلام کے امیر مولانا عطااللہ بنگلزئی،پشتونخوامیپ کے ضلعی معاون سیکرٹری احمد خان لونی،نہال خان لہڑی،ملک ریاض بلوچ،سید مقبول شاہ،رابیل جبار،مس نازش، رابعہ ،میر شہباز خان باروزئی،حاجی ریاض ندیم نیازی و دیگر نے بھی خطاب کیا،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاکہ جمہوریت کے استحکام کے لیے ووٹ کی اہمیت و افادیت کے بارے میں عوام میں شعور و آگاہی لازمی ہے اور 18سال کی عمر کے نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ اپنا قومی فریضہ پورا کرتے ہوئے ایسے ووٹ کا اندراج کرائیں جبکہ جمہوری عمل کو کامیاب بنانے کے لیے خواتین کی شرکت کویقینی بناتے ہوئے انہیں ووٹ کے استحقاق سے محروم نہ رکھا جائے اورخواتین کے ووٹ کو ووٹرفہرستوں میں اندراج کراکر ووٹ کے ٹرن آئوٹ میں اضافہ کیا جاسکتا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اگر کوئی شخص یہ سوچ کر ووٹ کا استعمال نہ کرئے کہ اس کے ایک ووٹ سے کسی قسم کی تبدیلی نہیں آنی ہے تو یہ جمہوری عمل کے لیے بہت بڑی نقصان دہ بات ہے ۔انہوں نے کہاکہ آج پورے ملک میں نیشنل ووٹر ڈے منایا جارہا ہے جسکا بنیادی مقصد عوام میں ووٹ کی اہمیت سے آگاہ کرنا ہے جبکہ ایسے لوگ جن کا ووٹ تاحال فہرستوں میں نہیں تو وہ اپنے قریبی ضلعی الیکشن کمشنر آفس سے رابطہ کرکے اپنے ووٹ کے اندراج کو یقینی بنائیں جبکہ جن افراد کے نام فہرستوںمیں درست نہیں ہیں تو وہ 8300پر ایس ایم ایس بھیج کر معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :