کسی بھی قوم کی خوشحالی مستقبل اور جمہوری عمل کے بقاء کے لئے عوام الیکشن کمیشن کاساتھ دیں اور اپنے ووٹ کا اندراج اور صحیح استعمال یقینی بنائیں،کوئی بھی جمہوری حکومت عوام کے مرہون منت ہے اور کامیاب امیدوارعلاقے کی آواز حکومت تک پہنچاتا ہے،

ریجنل الیکشن کمشنر عبدالقیوم شنواری کاسمینار سے خطاب

بدھ 7 دسمبر 2016 23:31

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2016ء) ضلعی الیکشن کمیشن لورالائی کے زیر اہتمام قومی دن برائے ووٹر 7دسمبر کی مناسبت سے ایک روزہ سمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سمینار میں ریجنل الیکشن کمشنر عبد القیوم شنواری ، ڈی سی لورالائی محمد زمان بازئی ، چیئرمین ضلع کونسل شمس حمزہ زئی، چیئرمین میونسپل کمیٹی نعمت خان جلال زئی،ضلع الیکشن کمشنر نور احمدمزاری ، سیاسی پارٹیوں کے نمائندوں ، سرکاری آفیسران ،ضلع کونسل و میونسپل کمیٹی کے ممبران اور سکولوں کے طلباء نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

سمینار سے خطاب کر تے ہوئے ریجنل الیکشن کمشنر عبدالقیوم شنواری نے کہاکہ کسی بھی قوم کی خوشحالی مستقبل اور جمہوری عمل کے بقاء کے لئے عوام الیکشن کمیشن کاساتھ دیں اور اپنے ووٹ کا اندراج اور صحیح استعمال یقینی بنائیںکوئی بھی جمہوری حکومت عوام کے مرہون منت ہے اور کامیاب امیدوارعلاقے کی آواز حکومت تک پہنچاتا ہے۔

(جاری ہے)

ووٹ کی اہمیت کو اُجاگر کرنے کے لئے الیکشن کمیشن 7دسمبر کو قومی دن برائے ووٹران کے طور پر مناتی ہیں۔

ڈپٹی کمشنر لورالائی محمد زمان بازئی نے شرکاء سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ کسی بھی معاشرے میں لیڈر شپ کی کمی ہوتو وہ ہجوم بن جاتا ہے۔ اقتدار اعلیٰ عوام ہی ہیں۔ اس لئے ووٹ کی اہمیت کو سمجھ کر اس کا صحیح استعمال ضروری ہے۔ چیئرمین میونسپل کمیٹی نعمت خان جلال زئی نے اس موقع پر کہا کہ بد قسمتی سے ہمارے ملک میں عوام کو ووٹ کا حق بہت دیر سے ملا۔

9سال تک ملک میں باقاعدہ آئین ہی نہیں تھا۔ پھر جب ووٹ کا حق دیا تو مخصوص افراد ووٹ کا استعمال کرتے ہر ایک کو یہ حق حاصل نہ تھا ۔ سیاسی جمہوری جماعتوں کی کوششوں سے آج ہر امیر و غریب اور عورت کو یہ حق حاصل ہے۔ جس کا صحیح استعمال ہم سب پر لازم ہے۔ سمینار سے سکولوں کے طلباء اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا اور ووٹ کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

متعلقہ عنوان :