حویلیاں طیارہ حادثہ قومی سانحہ ہے

جے یو آئی(ف) کے امیر مولانا فضل الرحمن‘ڈپٹی چیئر مین مولانا عبد الغفور حیدری اور دیگر رہنمائوں کا طیارہ حادثہ پر اظہار افسوس

بدھ 7 دسمبر 2016 23:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 دسمبر2016ء) جے یو آئی(ف) کے امیر مولانا فضل الرحمن نے طیارہ حادثہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس سانحہ کو قومی سانحہ قرار دیاہے مر کزی میڈیا آفس کے مطابق مولانا فضل نے اس حادثہ میں جاں بحق ہو نے والوں کے لیئے دعا مغفرت کی اور اور ان کے درجات کی بلندی کی دعا کی۔سینٹ کے ڈپٹی چیئر مین مولانا عبد الغفور حیدری نے چترال سے آنے والے پی آئی اے کے طیارے کے حادثہ پر دلی دکھ اورافسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس سانحہ میں شہید ہونے والے کے درجات کی بلندی کی دعا کی۔

جے یو آئی کے دیگر راہنمائوں مولانا محمدامجد خان ،حاجی اکرم خان درانی ،مولانا حافظ حسین احمد نے بھی طیارہ حادثے میں جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے اس سانحہ میں ملک معروف نعت خواں جنید جمشید سمیت دیگر افراد کی شہادت پر کہاکہ جے یو آئی متاثرہ خاندانوں کے اس غم میں برابر کی شریک ہے۔

(جاری ہے)

جمعیت علماء اسلام کے سر براہ مولانا فضل الرحمن گذشتہ روز لاہور پہنچے ان کو ڈاکٹروں چک کیا اور ان کے ایک دو ٹیسٹ ہوئے گذشتہ رات ہی کو ان کی رپورٹیں بہتر آنے پر ڈاکٹروں نے ان کا معائنہ کر کے ان کو ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا مولانا فضل الرحمن ہسپتال سے ڈسچارج ہونے کے فوری بعد اسلام کے لیئے روانہ ہوگئے مولانا محمدامجد خان نے بتا یاکہ مولانا اب بالکل ٹھیک ہے

متعلقہ عنوان :