فرائض میں غفلت ،کرپشن و غیر حاضری پر3ٹریفک وارڈنز نو کری سے برخاست

بدھ 7 دسمبر 2016 23:30

گوجرانوالہ۔7 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2016ء) چیف ٹریفک آفیسر محمدآصف ظفر چیمہ نے سٹی ٹریفک پولیس کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا اورسرکاری موٹر سائیکل کی گمشدگی پر ٹریفک وارڈنزمحمد نوا زگوندل جبکہ کرپشن کی شکایت پر محمد عمران اور طویل غیر حاضری پر محمد طارق ورک کو نوکری سے برخاست کر دیا ،اس موقع پر سی ٹی او کا کہنا تھا کہ فرائض سے غفلت و لاپرواہی ہر گز برداشت نہیں کی جائیگی، شہریوں کو بلا تعطل ٹریفک کی فراہمی و حادثات کی روک تھام اولین ترجیح ہے، سی ٹی او نے نظم و ضبط کے قیام اور تسلسل کے سلسلے میں 23ٹریفک وارڈنز کو سنگین سزائیں دیتے ہوئے 2کی تنخواہ میں کٹوتی کے احکامات جاری کئے جبکہ 1ٹریفک وارڈن کی انکریمنٹ روک دی گئی،اسی طرح 1ٹریفک وارڈن کی سروس ضبط ، 10کو جرمانے اور 6وارڈنز کو سنشور کی سزا دی۔

متعلقہ عنوان :