گوجرانوالہ آرٹس کونسل کے زیر اہتمام عیدمیلا دالنبی ؐ کی تقریبات شروع ہو گئیں

بدھ 7 دسمبر 2016 23:29

گوجرانوالہ۔7 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2016ء)گوجرانوالہ آرٹس کونسل کے زیر اہتمام عیدمیلا دالنبی ؐ کے سلسلہ میں تقریبات کا آغاز کر دیاگیا،تفصیل کے مطابق کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن کیپٹن (ر) محمد آصف کی خصوصی ہدایات اور منظوری کے بعد کونسل نے ڈویژن بھر میں ضلعی سطح کے مقابلہ حسن نعت کا سلسلہ شروع کر دیا ہے، اس سلسلے کا پہلا پروگرام ضلعی مقابہ حسن نعت گورنمنٹ پوسٹ گریجو ایٹ کالج برائے خواتین ماڈل ٹائون گوجرانوالہ میں آج8 دسمبر کو ہو گا جس میں ضلع بھر سے کالجوں کے طلبہ حصہ لیں گے، اسی طرح دوسرا مقابلہ مرے کالج سیالکوٹ میں10 دسمبر ،13 دسمبر کو گورنمنٹ زمیندار کالج گجرات‘ گورنمنٹ کالج برائے خواتین منڈی بہائوالدین میں 14 دسمبر‘ حافظ آباد میں15 دسمبر اور ضلع نارووال میں 17 دسمبر کو عید میلاد النبی ؐ کے سلسلے میں خصوصی تقریبات کے انعقاد کا اہتمام کیاجائے گا جبکہ ضلعی سطح پر اول ‘ دوئم اور سو ئم آنیوالے نعت خواں19 دسمبر کو گوجرانوالہ میں ڈویژنل مقابلہ میں شامل ہوں گے۔