آپ ؐ کے راستے پر چل کر ہم اپنی دنیا و آخرت سنوار سکتے ہیں،چودھری اقبال

بدھ 7 دسمبر 2016 23:29

گوجرانوالہ۔7 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2016ء) چیئرمین استحقاق کمیٹی وممبر صوبائی اسمبلی چودھری محمد اقبال نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ نبی آخرالزمان حضرت محمد مصطفیؐ کی اس جہاں میں تشریف آوری باعث رحمت ہے ،آپؐ ہماری آنکھوں کا نور اور دل کاسرور ہیں ، انہوں نے کہا کہ آپؐ کے بتلائے ہو ئے راستے پے چل کر ہم اپنی دنیا و آخرت کو سنوار سکتے ہیں، اس لئے امت مسلمہ کو قرآن و سنت کی روشنی میں اپنی زندگیوں کو گذارنے کا پختہ عزم کرناہو گا، انہوںنے کہا کہ آمد مصطفی ؐ نے اندھیری دنیا میں جو اجالا کیا یہ روشنی آخرت تک پھیلتی رہے گی، اسلام کی جو شمع آپ ؐ نے روشن کی، عاشقان رسول ان سے اپنی محبت کا اظہار جاری رکھیں گے۔

متعلقہ عنوان :