خواتین الیکشن میں اپنی شمولیت یقینی بنانے کے لیے ووٹ بنوائیں،اے ڈی سی بہاولنگر

بدھ 7 دسمبر 2016 23:28

چشتیاں۔7 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2016ء) اے ڈی سی بہاولنگر رانا امجدعلی نے کہا ہے کہ خواتین ووٹرز کسی بھی جمہوری نظام میں انتہائی اہمیت کی حامل ہوتی ہیں اور وہ اپنے ووٹ کی طاقت سے فیصلہ سازی اور اقتدار کے ایوانوں میں خواتین کے حقوق کی آئینی جدوجہد میں نمایاں تبدیلی لاسکتیں ہیں لہذا خواتین زیاد ہ سے زیادہ الیکشن میں اپنی شمولیت کو یقینی بنانے کے لیے ووٹ بنوائیں اور الیکشن کے موقع پر اپنا حق رائے دہی استعمال کریں۔

یہ بات انہوں نے ٹی ایم اے ہال بہاولنگر میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے قومی ووٹر ڈے کی اہمیت سے متعلق ڈسٹرکٹ ووٹرز ایجوکیشن کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی، جس میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر بہاول نگر میاں محمد شاہداور کمیٹی کے ممبران نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر میاں محمد شاہد نے کہا کہ ووٹ کے ذریعے جمہوریت کے تسلسل میں ہی پاکستان کی ترقی اور خوشحالی پنہاں ہے او ر الیکشن اور ووٹ کے تحت ہی پاکستان میں جمہوری تبدیلی ممکن ہے۔

(جاری ہے)

بعدازاں اے ڈی سی بہاولنگر رانا امجداور ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر میاں محمد شاہد کی قیادت میں آگاہی واک کی گئی واک کا آغاز ٹی ایم اے دفتر سے ہوا جو رفیق شاہ چوک سے تھانہ صدر،تھانہ سٹی سے گزرتی ہوئی ڈی پی او آفس ستلج پارک چوک پر اختتام پذیر ہوئی ۔

متعلقہ عنوان :