چشتیاں، پک اپ اور موٹر سائیکل میں تصادم ،چہارم کی طالبہ جاں بحق

بدھ 7 دسمبر 2016 23:28

چشتیاں۔7 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2016ء) چشتیاں کے قصبہ ماڑی شوق الٰہی کے قریب پک اپ اور موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجہ میں کلاس چہارم کی طالبہ تخت محل کی رہائشی سونیا بی بی جاں بحق ہو گئیں،دریں اثناء نواحی گائوں چک 5فورڈواہ میں ایک نوجوان امیرحمزہ نے گھریلو ڈانٹ ڈپٹ سے دلبرداشتہ ہو کر زرعی دوائی پی کر خودکشی کی کوشش کی تاہم بروقت ہسپتال میں پہنچانے کی بدولت اس کی زندگی بچالی گئی۔

متعلقہ عنوان :