چنیوٹ، پولیس کی کارروائیاں، 14 ملزم گرفتار، منشیات واسلحہ برآمد

بدھ 7 دسمبر 2016 23:28

چنیوٹ۔7 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2016ء) پولیس نے ناجائز اسلحہ و منشیات برآمد ہونے اور کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر 14 ملزمان کوگرفتار کر لیا، تفصیل کے مطابق ڈی پی او چنیوٹ کیپٹن (ر) مستنصر فیروز کی ہدایت پر پولیس نے جرائم پیشہ عناصرکیخلاف کارروائی کرتے ہوئے لائوڈ سپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی پر ملزم محمد مشتاق، ملزم سرفرازاور ملزم ممتاز کو گرفتار کرلیاجبکہ کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر پولیس نے ملزم اظہر خان کو گرفتار کرلیا، اسی طرح ٹریفک پولیس نے غفلت،لاپرواہی اور تیز رفتاری سے گاڑیاں چلانے پر ٹریفک پولیس نے ملزمان مقدس،اللہ دین اور خلیل کو گرفتار کرلیا جبکہ پولیس نے ملزم فیروز سے 17 لیٹر شراب برآمد کرکے اسے گرفتار کر لیا، اسی طرح نا جائز اسلحہ برآمد ہونے پر پولیس نے ملزمان عمران،عمرفاروق،جاوید اور بابر کو گرفتار کرلیا، پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :