حضرت سیدنا غوث الاعظمؒ کے سالانہ عرس کی تقریبات اختتام پذیر ہو گئیں

بدھ 7 دسمبر 2016 23:27

حضرت سیدنا غوث الاعظمؒ کے سالانہ عرس کی تقریبات اختتام پذیر ہو گئیں
چنیوٹ۔7 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2016ء)حضرت سیدنا غوث الاعظمؒ کے سالانہ عرس مبارک کی دو روزہ تقریبات اختتام پذیر ہو گئیں ، تفصیل کے مطابق حضرت سید ناغوث الاعظم عبدالقادر جیلانیؒ و حضرت پیر گلزار علیؒبیگ کے سالانہ عرس کی تقریبات رقت آمیز دعائوں کے ساتھ اختتام پذیر ہو گئیں، عر س کے پہلے دن چادر پوشی کی تقریب زیر صدارت سجادہ نشین پیر گلزار علی شاہ منعقد کی گئی جس کا جلوس محلہ گڑھا سے برآمد ہوا اور دربار پیر گلزار علی بیگ شاہؒ پر جا کر اختتام پذیر ہوا،نماز عشاء کے بعد محفل میلاد اور محفل سماء بھی منعقد کی گئی، تقریب کے اختتام پر سجادہ نشین دربار عالیہ پیر گلزار علی شاہ نے ملکی سلامتی اور عالم اسلام کیلئے خصوصی دعا کرائی۔