ریلوے انٹر ڈویژنل کرکٹ لیگ ،ورکشاپس ڈویژن نے کراچی کو 148 رنز سے ہرادیا

بدھ 7 دسمبر 2016 23:27

لاہور۔7 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2016ء) ریلوے انٹر ڈویژنل کرکٹ لیگ میںورکشاپس ڈویژن نے کراچی کو 148 رنز سے ہراکر 6 پوائنٹس حاصل کر لئے۔ ورکشاپس ڈویژن نے پہلے کھیلتے ہوئے 47.5 اوورز میں تمام کھلاڑیوں کے نقصان پر 139 رنز بنائے۔ حارث نذر نے 30 ذیشان احمد 28 ، شاہ رخ علی 21 ، کلیم احمد 19اور سلیمان فیاض نے 16 رنز بنائے۔ کراچی ڈویژن کی طرف سے سعید حسن نے 4/29، شاہد ندیم 3/43، فرحان اللہ 2/30 اور حارث خان نے 1/16 وکٹ حاصل کیں۔

جواب میں کراچی ڈویژن 54 اوورزمیں تمام کھلاڑیوں کے نقصان پر 152 رنز بناکر 13 رنز کی سبقت حاصل کرلی۔ سعید حسن نے 31 اور جمیل خان نے 68 رنز ناٹ آئوٹ بنائے۔ ورکشاپس ڈویژن کی طرف سے محمد فیصل نے 4/34، نثار احمد 4/73 اور عدنان دانش نے 2/13وکٹ حاصل کیں۔

(جاری ہے)

ورکشاپس ڈویژن نے دوسری اننگز میں 65 اوورز میں 4 کھلاڑیوں کے نقصان پر 292 رنز بناکر اننگز ڈکلیئر کر دی۔

شاہ رخ علی نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 96، محسن ندیم 39، عدنان دانش 64، شجاع حیدر 18 اور محمد فیصل نے 44 رنز ناٹ آئوٹ بنائے۔ کراچی ڈویژن کی طرف سے فرحان اللہ نے 2/67، شاہد ندیم 1/48 اور گلفام نذیر نے 1/68 وکٹ حاصل کیں۔ دوسری اننگز میں کراچی ڈویژن 40 اوورز میں تمام کھلاڑیوں کے نقصان پر 131 رنز بناسکی۔ سعید حسن نے 39، جمیل خان 20 اور ارسلان بشیر نے 18 رنز بنائے۔ ورکشاپس ڈویژن کی طرف سے محمد فیصل نے عمدہ بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5/22، نثار احمد 3/50 اور عدنان دانش نے 2/48 وکٹ حاصل کیں۔ جاوید اشرف، عرفان دلشاد امپائر جبکہ وارث بشیر سکورتھے۔

متعلقہ عنوان :