محکمہ ترقی خواتین کے زیر اہتمام کنیئرڈ کالج میں سیمینار کل ہوگا

بدھ 7 دسمبر 2016 23:27

لاہور۔7 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2016ء)محکمہ ترقی خواتین پنجاب کے زیر اہتمام (Her Talk) مہم کے تحت کل 8دسمبر کوصبح 10بجے کنیئرڈ کالج برائے خواتین جیل روڈ پر آگاہی سیمینار منعقد کیا جا رہا ہی-سیمینار سے صوبائی سیکرٹری بشری امان ، کالج کی پرنسپل ڈاکٹر رخسانہ ڈیوڈ ، حسن شہر یاراور سلیمی ہاشمی کریں گے اور حکومت پنجاب کے خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لئے کئے جانے والے اقدامات اور محکمہ ترقی خواتین کی خواتین پر تشدد کے خاتمے کی (Her Talk) مہم سے آگاہ کریں گے -