اسٹیٹ بینک بلند معاشی نمو کی فراہمی میں ریاستی صلاحیتیں پر لیکچر کا اہتمام کرے گا

بدھ 7 دسمبر 2016 23:27

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2016ء) بینک دولت پاکستان نے 12 دسمبر 2016ء بروز پیر کو کراچی کے ایک مقامی ہوٹل میں بلند معاشی نمو کی فراہمی میں ریاستی صلاحیتیں کے عنوان پر زاہد حسین میموریل لیکچر سیریز کا اکیسواں کا اہتمام کیا ہے۔ بدھ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق کلیدی مقرر ٹموتھی جان بیسلی ہوں گے۔

(جاری ہے)

بیسلی بینک آف انگلینڈ کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کے رکن، معاشیات اور سیاسیات کے پروفیسر اور لندن اسکول آف اکنامکس برطانیہ میں ڈبلیو آرتھر لوئیس پروفیسر آف ڈویلپمنٹ اکنامکس ہیں۔

یاد رہے کہ 1973ء میں اسٹیٹ بینک کی سلور جوبلی کے موقع پر سینٹرل بورڈ آف ڈائریکٹرز نے ممتاز معاشی و مالی ماہرین کے لیکچرز کی سالانہ سیریز شروع کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور اس سیریز کو بینک کے پہلے گورنر زاہد حسین سے موسوم کیا تھا۔