گورنر سندھ کا طیارہ حادثہ میں متعدد افراد کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس

بدھ 7 دسمبر 2016 23:27

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2016ء) گورنر سندھ جسٹس (ر)سعید الزماں صدیقی نے چترال کے علاقہ میں طیارہ حادثہ میں معروف مذہبی شخصیت جنید جمشید سمیت متعدد افراد کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

بدھ کو جاری کردہ تعزیت بیان کے مطابق انہوں نے جاں بحق افراد کے لئے دعائے مغفرت اور ان کے لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔

متعلقہ عنوان :