پی آئی اے کا طیارہ حویلیاں کے نزدیک گر کر تباہ، 47 افراد جاں بحق، پی آئی اے نے ہنگامی رابطہ سینٹر قائم کر دیا

بدھ 7 دسمبر 2016 23:24

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2016ء) پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی ای)کا اے ٹی آر جہاز حویلیاں کے نزدیک بدھ کو گر کر تباہ ہوگیا، جہاز میں 47 افراد سوار تھے ۔

(جاری ہے)

قومی ایئر لائن پی آئی اے کے ترجمان نے بتایا ہے کہ چترال سے اسلام آبادآنے والے جہاز میں 42 مسافروں سمیت عملے کے 5 ارکان سوار تھے۔ پی آئی اے کا جہاز اے ٹی آر .42- ، PK661 کا کنٹرول ٹاور سے رابطہ تقریباً چار بجے شام منقطع ہوا۔ پی آئی اے نے ہنگامی رابطہ سینٹر قائم کر دیا ہے جس سے 0092-21-99044890، 0092-21-99044376 اور 0092-21-99044394 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :