پاکستان کی ترقی وخوشحالی میں اسلام وملک دشمن قوتیں رکاوٹ ہیں، ثروت اعجاز قادری

بدھ 7 دسمبر 2016 23:24

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2016ء) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ پاکستان سنی تحریک امن پسند اور اہلسنت کی نمائندہ تنظیم ہے ،دہشتگردی اور انتہاپسندی کے خاتمے کیلئے ہماری اعلیٰ قیادت سمیت سیکڑوں کارکنوں نے جانوں کے نذرانے پیش کئے ،امن ،محبت کو فروغ اور اہلسنت کے کھوئے ہوئے تشخص کو بحال کرنا ہمارا منشور ہے ،اتحاد ویکجہتی کے ساتھ ملک دشمن قوتوں کو ناکام بنائیں گے ،امن پسند قوتوں کو آگے لاکر ہی انتہا پسندی اور دہشتگردی کو ختم کیا جاسکتا ہے ،پاکستان کی ترقی وخوشحالی میں اسلام وملک دشمن قوتیں رکاوٹ ہیں ،دہشتگردی کے خلاف آپریشن سست ہوا تو دہشتگردوں کو آکسیجن لینے کا موقع ملے گا،سانحہ نشترپارک اور سانحہ بلدیہ کے دہشتگردوں کی عدم گرفتاری حکومتوں کیلئے سوالیہ نشان ہے ،فوجی عدالتوں سے دہشتگردوں کو فوری سزائیں ہورہی ہیں جو دہشتگردی کے خلاف بہترین عمل ہے ،اہلسنت کا مطالبہ ہے کہ سانحہ نشترپارک اور سانحہ بلدیہ ٹائون بانی وقائد سنی تحریک شہید محمد سلیم قادری کے کیس کو فوجی عدالت میں بھیجا جائے ،امن کی پالیسی پر گامزن ہیں دہشتگردی کا مکمل صفایا چاہتے ہیں ،کھوکھلے دعوئوں اور چور چور کا شور مچانے سے ملک میں تبدیلی نہیں آئے گی ،کرپشن سے نجات کیلئے ضروری ہے کہ ایف بی آر،نیب اور ایف آئی اے کو مکمل اختیار ات دئیے جائیں ،ان اداروں میں سیاسی بنیادوں پر بھرتی کئے گئے افراد پر بھی گہری نظر رکھی جائے ،پاکستان سنی تحریک اداروں کو آئین کی روح سے طاقتور دیکھنا چاہتی ہے ،موجودہ حالات میں عوام کو اپنے حقوق کے حصول کیلئے میدان عمل میں آکر جدوجہد کرنا ہوگی ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلدیہ ٹائون میں شہداء کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھاکہ پاکستان کی ترقی کو سب سے زیادہ نقصان دہشتگردی نے پہنچایا ہے ،سرحد پار سے ملک میں داخل ہوکر دہشتگرد پبلک پلیس کو نشانہ بناتے ہیں ،پاکستان کی ترقی میں رکاوٹ ڈالنے والوں کو اپنے انجام تک پہنچنا ہوگا ،دہشتگردی ہمارے حوصلوں کو کمزور نہیں کرسکتی ملک کی حفاظت وسلامتی کیلئے کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ،بلدیہ ٹائون میںہمارے کارکنوں کو چن چن کر دہشتگردی کانشانہ بنایا گیا مگر کسی ایک کارکن یاذمہ دار کے کارکنوں کو گرفتار نہیں کیا جاسکا جو لمحہ فکریہ ہے ،کارکنا ن اپنے حوصلے بلند رکھیں عوام کے مسائل کے حل کیلئے اپنی خدمات انجام دیں ،انشاء اللہ دہشتگردی ہمارے ملک سے مکمل ختم ہوگی ،اس موقع پر سربراہ سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے بانی قائد سنی تحریک شہید محمد سلیم قادری کے مزار پر بھی حاضری دی پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی اس موقع پر ان کے ہمراہ مرکزی رابطہ کمیٹی کے رکن محمد شہزاد قادری ،محمد طیب قادری ودیگر بھی موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :