واٹربورڈ کے ٹیکنیکل اسٹاف آفیسر آصف علی خان کی والدہ انتقال کرگئیں، مرحومہ کی نماز جنازہ رحمانیہ مسجد طارق روڈ پر ا دا کی گئی

بدھ 7 دسمبر 2016 23:24

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2016ء) واٹربورڈ کے ٹیکنیکل اسٹاف آفیسر آصف علی خان کی والدہ انتقال کرگئیں مرحومہ کی نماز جنازہ رحمانیہ مسجد طارق روڈ پر ا دا کی گئی نماز جنازہ اور تدفین میں واٹربورڈ کے اعلیٰ حکام و دیگر ملازمین نے بڑی تعداد میں شرکت کی مرحومہ کا سوئم جمعہ 9دسمبر کو بعدنماز جمعہ تا مغرب رحمانیہ مسجد طارق روڈ میں ہوگا جبکہ خواتین کے لئے ان کی رہائش گاہ /S 117بلاک 2 پی ای سی ایچ ایس میں اہتمام ہے ،دریں اثناء ایم ڈی واٹربورڈ نے آصف علی خان اور ان کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کیا ہے