جنید جمشید کی فلاحی و قومی اور اسلامی اخوت و بھائی چارے کی کوششوں کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے یاد کیا جاتا رہے گا، مصطفی کمال

بدھ 7 دسمبر 2016 23:24

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2016ء) چیئر مین پاک سر زمین پارٹی سید مصطفی کمال نے اپنے بیان میں انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جنید جمشید جیسا عظیم شخص آج ہم میں نہیں رہا لیکن اس کی خدمات اس کا اخلاق ، اس کی محبت ہمیشہ ہمارے درمیان زندہ رہے گی ۔

(جاری ہے)

جنید جمشید نے اپنی زندگی انتہائی پر وقار اور با وقار انداز میں گزاری ، ان کے گائے ہوئے گیت اور ملی نغمے اور انتہائی پر اثر دل سوز نعت اور دین اسلام کے مبلغ کے طور پر جو خدمات سر انجام دیں ، اس کا خلاء پر ہونا بہت مشکل ہوگا ،جنید جمشید آج ہم میں نہیں رہے یہ بات میرے لئے اور میری پارٹی کے تمام افراد کے لئے انتہائی دکھ اور تکلیف کا باعث ہے لیکن میں اور میری پارٹی کے تمام افراد دعا گو ہیں کہ اللہ تعالی جنید جمشید اور ان کی اہلیہ کو اپنے جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔