کور کمانڈر کراچی اور ملٹری سیکرٹری تبدیل

لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا کور کمانڈر کراچی،لیفٹیننٹ جنرل غیور محمود ملٹری سیکرٹری تعینات

بدھ 7 دسمبر 2016 23:24

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2016ء) کور کمانڈر کراچی اور ملٹری سیکرٹری تبدیل کر دیئے گئے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا کو کور کمانڈر کراچی تعینات کیا گیا ہے حالیہ دنوں میں وہ جی ایچ کیو میں ملٹری سیکرٹری کے طور پر خدمات سرانجام دے رہے تھے جبکہ لیفٹیننٹ جنرل غیور محمود کو ملٹری سیکرٹری تعینات کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

وہ جی ایچ کیو میں چیف آف لاجسٹکس سٹاف کے طور پر فرائض سر انجام دے رہے تھے ۔

متعلقہ عنوان :