وزیر اعظم نواز شریف کے احتساب کا مطالبہ کرنے والے پہلے اپنوں کا احتساب کرلیں،عمران نذیر

بدھ 7 دسمبر 2016 23:24

لاہور۔7 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) لاہور کے جنرل سیکرٹری وصوبائی وزیر خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف کا جمہوری احتساب کا مطالبہ کرنے اور اپنے آپ کو خود ساختہ وزیر اعظم سمجھنے والے پہلے اپنوں کا احتساب کرلیں، چار دیواری کے اندر بیٹھ کر فلمی ڈائیلاگ بولنے سے کوئی سیاسی لیڈر یا وزیر اعظم نہیں بن جاتا،عوام میں آنے اور سڑکوں کی دھول چاٹنے کے بعد بندہ کسی مقام پر پہنچتا ہے،پانامہ لیکس کیس میںپی ٹی آئی الزامات ثابت کرنے میں ناکام رہی یہ اب کمیشن سے بھی بھاگے گی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز لاہور دفتر میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سید توصیف شاہ، ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خاناور اظہر فاروقی سمیت دیگر بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ عمرا ن خان کی سیاست سے انتشار کی بو آ رہی ہے، وہ قوم کو منتشر کررہے ہیں ،دراصل عمران خان ملک کی تیز رفتار ترقی اور عوام کی خوشحالی کے خوف سے پریشان ہیںانہیں یہ خوف ہے کہ اگر عوامی فلاح کے جاری منصوبے مکمل ہو گئے تو ان کی سیاست ہمیشہ کے لئے دفن ہو جائے گی۔

متعلقہ عنوان :