افسران نے کسی کی رہائش گاہ کا تقدس پامال نہیں کیا،ترجمان محکمہ آبپاشی لاہور

بدھ 7 دسمبر 2016 23:24

لاہور۔7 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2016ء) محکمہ آبپاشی کے ترجمان نے مختلف اخبارات میں چھپنے والی خبر ’’ ڈپٹی سیکرٹری خزانہ اور اہلخانہ کو ہراساں کرنے پر سیکشن آفیسر محکمہ آبپاشی کے خلاف مقدمہ کا حکم‘‘ کے حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ محکمہ آبپاشی کے کسی افسر نے ڈپٹی سیکرٹری خزانہ محمد اسلم سپراکی رہائش گاہ کا تقدس پامال نہیں کیا اور نہ ہی مذکورہ افسر یا اس کے اہلیخانہ کوکسی قسم کی دھمکیاں دی ہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان نے وضاحت کی ہے کہ محکمہ آبپاشی کے سابق لاء آفیسر محمد اسلم سپرا کینال کالونی چونگی امرسدھو کی رہائش گاہ نمبر 11 میں گزشتہ چار سال سے غیر قانونی طور پر رہائش پذیر ہیں۔ محکمہ آبپاشی کی جانب سے محمد اسلم سپرا کوٹرانسفر کے بعد سرکاری رہائش گاہ خالی کرنے کے لئے متعدد بار کہا جا چکا ہے لیکن مذکورہ افسرٹرانسفر کے باوجود محکمہ آبپاشی کا سرکاری گھر خالی کرنے سے تا حال گریزاں ہیں۔ ترجمان نے مزید کہا ہے کہ محکمہ آبپاشی نے اس صورتحال کے بارے میں سیکرٹری محکمہ قانون کو تحریری طور پر آگاہ کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :