پنجاب حکومت بیرونی سرمایہ کاروں کو محفوظ ماحول فراہم کر رہی ہے ،پنجاب میںمجموعی پیداوار کی شرح خطے کے کئی ممالک سے زیادہ ہے
ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا کاپاک اٹلی ٹریڈ فارم کی افتتاحی تقریب سے خطاب
بدھ 7 دسمبر 2016 23:23
(جاری ہے)
صوبائی وزیر نے کہا کہ فورم کا مقصد اٹالین وفد کو پنجاب میں بزنس کے مواقعوں سے آگاہ کرنا اور دونوں ممالک کے مابین کاروباری روابط ہموار کرناہے ۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت بیرونی سرمایہ کاروں کو محفوظ ماحول فراہم کر رہی ہے یہی وجہ ہے کہ بیرونی دنیا کا پاکستان پر اعتماد بڑھ رہا ہے ،صوبائی وزیر نے فورم کو بتایا کہ پاکستان سے 200ملٹی نیشنل کمپنیاں جبکہ اٹلی سے 37سرمایہ کار پاکستان کے ساتھ کاروبار کر رہے ہیں جو فریقین کے ایک دوسرے پر اعتماد کا ثبوت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں صحت، توانائی، زراعت، صنعت اور مائنز اور منرلز میں سرمایہ کاری کی وسیع گنجائش ہے جس میں خود حکومت بھی دلچسپی لے رہی ہے جس کے نتیجہ میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کا رجحان بڑھ رہا ہے انھوں نے کہا کہ ہم اپنے پارٹنرز ممالک کو ان شعبوں میں سرمایہ کاری کے لیے بزنس کی رجسٹریشن ،ٹیکس اور دیگر شعبوں میں خصوصی سہولیات مہیا کر رہے ہیں ۔لاہور چیمبر آف کامرس کے صدر عبدالباسط نے فارم کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی معیشت دن دگنی رات چوگنی ترقی کر رہی ہے ۔ سی پیک منصوبے کے اعلان کے بعد پاکستان میں معاشی ترقی کا سیلاب امڈنے والا ہے اس اعتبار سے وطن عزیز کے ساتھ سرمایہ کاری کرنے والے ممالک کے لیے سرمایہ کاری کا اس سے بہتر موقع کوئی اور نہیں ہو سکتا۔تقریب میں پاکستان اور اٹلی کے مابین باہمی تجارت و سرمایہ کاری کی چھ یاداشتوں پر دستخط ہوئے جن میں سے تین یاداشتیں اٹلی کی ٹیکسٹائل مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن اور آل پاکستان ٹیکسٹائل مینوفیکچرنگ ، پاکستان ہوزری مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن اور پاکستان ریڈی میڈ گارمنٹس مینوفیکچرنگ اینڈ ایکسپورٹر ز اایسوسی ایشن کے مابین ،دو یاداشتیں اٹلی کی بین الاقوامی تجارت کی تنظیم اٹالین فارن ٹریڈ ایسوسی ایشن اور لاہور اور فیصل آباد چیمبر آف کامرس کے صدور کے مابین جبکہ ایک معاہدہ نیشنل ایسوسی ایشن آف اٹالین فٹ وئیر،لیدر گڈز اینڈ ٹینری مشین اسیسریز کے ڈائریکٹر ماروپوچی اور پاکستان فٹ وئیر ایسوسی ایشن کے مابین طے پایا ۔اس موقع پر ان کے ساتھ صوبائی وزیر برائے صنعت شیخ علائوالدین ، اٹلی کے ڈپٹی منسٹر برائے معاشی ترقی ایوان سکالف اروٹو اٹلی کے سفیر سٹینینو پونٹیکوروا اٹلی کی تجارتی ایجنسی کے صدر مایئکل سکینیونی کے علاوہ اٹلی اور پاکستانی تجارتی کمپنیوں کے مالکان کی ایک بڑی تعداد شریک تھی۔ تقریب کے اختتام پر ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا اور شیخ علائو الدین کی جانب سے ایم او یوز فریقین کو مبارکباد پیش کی گئی اور مستقبل میں تجارتی تعلقات میں مزید فروغ کی یقین دہانی کروائی گئی۔ جس کے بعد اٹلی کے ڈپٹی منسٹر اور وفد کے دیگر ممبران نے پاکستانی کمپنیوں کے مالکان کے ساتھ کے ساتھ فرداً فرداً ملاقات کی اور انھیں اپنی دلچسپی لے شعبوں سے آگاہ کیا۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.