شہادت سے قبل جنید جمشید کی جانب سے دی گئی آخری اذان کی ویڈیو منظر عام پر آگئی

muhammad ali محمد علی بدھ 7 دسمبر 2016 21:42

شہادت سے قبل جنید جمشید کی جانب سے دی گئی آخری اذان کی ویڈیو منظر عام ..

<p>چترال (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔07دسمبر2016ء) شہادت سے قبل جنید جمشید کی جانب سے دی گئی آخری اذان کی ویڈیو منظر عام پر آگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق چترال سے اسلام آباد آنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 661 کو حویلیاں کے قریب حادثہ پیش آیا جس میں طیارہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔

(جاری ہے)

طیارے میں 47 افراد سوار تھے جن میں معروف مذہبی اسکالر جنید جمشید اور ان کی اہلیہ بھی شامل تھے۔

جہاز میں سوار تمام افراد کے شہید ہو جانے کی تصدیق کر دی گئی ہے۔ جنید جمشید چترال میں تبلیغی جماعت کیساتھ موجود تھے جہاں سے وہ اسلام آباد واپسی کیلئے روانہ ہوئے تھے۔ شہادت سے قبل چترال میں قیام کے دوران جنید جمشید کی جانب سے دی جانے والی آخری اذان کی ویڈیو سامنے آ گئی ہے۔ آپ بھی یہ ویڈیو ملاحظہ کیجیے:

متعلقہ عنوان :