سپریم کورٹ نے حکومت کی جانب سی15مارچ سے مردم شماری کرانے کی تحریری یقین دہانی پر سوموٹو کیس نمٹادیا

بدھ 7 دسمبر 2016 23:22

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2016ء) سپریم کورٹ نے حکومت کی جانب سے 15مارچ سے مردم شماری کرانے کی تحریری یقین دہانی پر سوموٹو کیس نمٹاتے ہوئے کہا ہے کہ اگر حکومت کی تحریری یقین دہانی کے مطابق عمل مردم شماری شروع نہ کرائی گئی تو ذمہ داروں کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں جائے گی۔ بدھ کوچیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے مردم شماری میں تاخیر سے متعلق ازخود نوٹس کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل رانا وقار نے حکومت کی جانب سے عدالت کوتحریری یقین دہانی کرائی کہ مردم شماری 15مارچ سے شروع ہوگی اور دو مہینے میں مکمل کرلی جائے گی۔ انہوں نے بتایاکہ مردم شماری کے حوالے سے مشترکہ مفادادت کونسل کو سمری بجھوادی گئی ہے اورکابینہ کی حتمی منظوری کے بعد اس پرعمل درآمد شروع کردیا جائے گا۔ حکومت عدالتی حکم پر من و عن عمل کرے گی۔ چیف جسٹس نے کہا کہ اگر عملدرآمد نہ کیا گیا تو یہ توہین عدالت ہوگی۔ بعد ازاں عدالت نے مردم شماری کے حوالے سے ازخود نوٹس کیس نمٹا دیا۔

متعلقہ عنوان :