حکمرانوں کی لوٹ مار کی وجہ سے پاکستان کی کل آبادی کی30فیصد خط غربت سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہے، مولانا عبدالحق ہاشمی

مہنگائی بے روزگاری نے عوام کی زندگی اجیرن بنادی ہے،کرپشن کی وجہ سے لوگوں کو کسی قسم کاریلیف میسر نہیں، صوبائی امیر جماعت اسلامی

بدھ 7 دسمبر 2016 23:21

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2016ء) جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مولاناعبدالحق ہاشمی نے کہا کہ حکمرانوں کی لوٹ مار کی وجہ سے پاکستان کی کل آبادی کی30فیصد خط غربت سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہے۔مہنگائی بے روزگاری نے عوام کی زندگی اجیرن بنادی ہے۔کرپشن کی وجہ سے لوگوں کو کسی قسم کاریلیف میسر نہیں۔ملک میں ماہانہ3ہزارروپے کمانے والوں کی تعداد5کروڑ سے زائد ہوچکی ہے کرپشن ،اقرباپروری ،رشوت کی انتہاہوچکی ہے۔

پانامالیکس اسکینڈل نے حکمران خاندان کو پریشان کردیا ہے اب اس سے فرارممکن نہیں ہے۔18کروڑ عوام کامطالبہ ہے کہ قومی دولت کولوٹنے والوں کا جلدازجلداحتساب کیاجائے۔ملک میں بلاتفریق احتساب ناگزیرہوچکا ہے۔اگر پاکستان کو کرپشن سے چھٹکارہ دلاناہے تو پھر احتسابی عمل کو آگے بڑھانا ہوگا۔

(جاری ہے)

پی آئی اے طیارہ اور اس میں قیمتی انسانوں کے نقصان پر پوری قوم غمزدہ وافسردہ ہیں۔

جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مولانا عبدالحق ہاشمی نے مزید کہا ملک کی ترقی وخوشحالی کے حوالے سے حکمرانوں کی کارکردگی کاغذی کاروائیوں تک محدود ہوکر رہ گئی ہے۔ طاغوتی قوتوں کا سب سے بڑا حدف اسلام پسند نوجوان ہیں ، میڈیا نوجوانوں پر رحم کھائے انھیں حقیر زندگی کے بجائے بلند مقاصد کا شعور دے ۔ اقلیتی بل سمیت اسلام کے منافی حکومتی اقدامات دینی قوتوں کو اشتعال دلانے کے مترادف ہیں نوجوانوں کو لبر ل ازم اور مذہبی انتہا پسندی دونوں سے خطرہ ہے ہم اسلامی پاکستان بناکر نوجوانوں کو تعلیم روزگار وامن دیں گے اورنوجوانوں کو امن کے راستے سے نفاذ اسلام کی منزل کی جانب لے کر آگے بڑھ رہے ہیں نوجوان میڈیاکے تراشے ہیروز کو نہیں انسانیت کے لئے عظیم کارنامے انجام دینے والے عظیم لوگوں کو اپنے لئے رول ماڈل بنائیں ۔