لاہور،غالب مارکیٹ سے کوڑے کے ڈھیر سے ہینڈ گرنیڈ برآمد ، بم ڈسپوزل نے ناکارہ بنا دیا

بدھ 7 دسمبر 2016 23:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2016ء) غالب مارکیٹ کے علاقے سے کوڑے کے ڈھیر سے ہینڈ گرنیڈ برآمد ، بم ڈسپوزل نے ناکارہ بنا دیا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے غالب مارکیٹ کے علاقے گلبرگ گورومانگٹ روڈ پر کوڑا دان میں دستی بم پڑا دیکھ کرکوڑا اٹھانے والے نے پولیس کو ااطلاع دی جس کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر بم اسکواڈ کو طلب کر لیا اطلاع ملنے پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کے اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر دستی بم کو ناکارہ بنا دیا جس سے شہر ایک بڑے حادثے سے بچ گیا بم اسکواڈ ذرائع کے مطابق ہینڈ گرنیڈ کا وزن آدھا کلو تھا واضع رہے گورومانگٹ روڈ پر میڈیا ہاوسز کے دفاتر بھی موجود ہیں جبکہ ملک بھر میں ربیع الاول کے حوالے تقریبات بھی جاری ہیں اس واقعہ کے بعد پولیس کی جانب سے شہر کی سکیورٹی میں مزید اضافہ کر دیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :