عوامی نیشنل پارٹی کا پی آئی اے کے پرواز کو حادثہ اور ان میں جاں بحق افراد کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار

بدھ 7 دسمبر 2016 23:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2016ء) عوامی نیشنل پارٹی کے با چا خان مرکز سے جاری کر دہ صوبائی بیان میں چترال سے اسلام آباد جانیوالی پی آئی اے کے پرواز کو حادثہ اور ان میں جاں بحق افراد کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کر تے ہوئے کہا گیا کہ عوامی نیشنل پارٹی حادثہ میں جاں افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہے اور اس واقعہ کی تحقیقات ہونی چاہئے ماضی میں بھی اس طرح واقعات رونما ہوئے لیکن اب تک تحقیقات نہیں ہوئی اور نہ ہی واقعہ میں ملوث عناصر کو گرفتار کیا گیا اپنے جاری کر دہ بیان میں کہا گیا کہ ملک میں اکثر وبیشتر پی آئی اے کے جہازوں میں خرابیاں پیدا ہو جا تی اور پھر حادثے کا شکار ہو کر انسانی جانیں کا ضیاع ہو تے ہیں لیکن کچھ عرصے تک واقعہ پر غم کا اظہار کیا جا تا ہے لیکن مستقل اس کا حل نہیں نکالا جا سکتا اور نہ ہی واقعہ میں ملوث لو گوں کے خلاف کا رروائی کی جا تی ہے اور اکثر طرح واقعات رونما ہو جا تے ہیں حکومت کو چاہئے کہ وہ اس واقعہ کا فوری طور پر تحقیقات کر کے جو بھی ذمہ دار ٹہرائے گئے ان کے خلاف کا رروائی کی جائے عوامی نیشنل پارٹی حادثہ میں جاں افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہے اور اس واقعہ کی تحقیقات ہونی چاہئے۔

متعلقہ عنوان :