صوبہ بلوچستان کے طلباء وطالبات میں صلاحیتوں کی کمی نہیں، عبدالواحد کاکڑ

صوبائی حکومت محکمہ تعلیم اور دیگر نے صوبے میں تعلیم کی بہتری کیلئے جو اقدامات اٹھائے انہیں تاریخ میں سنہرے الفاظ سے یاد کیا جائیگا، ڈپٹی کمشنر کوئٹہ

بدھ 7 دسمبر 2016 23:18

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2016ء) ڈپٹی کمشنر کوئٹہ عبدالواحد کاکڑ نے کہا کہ صوبہ بلوچستان کے طلباء وطالبات میں صلاحیتوں کی کمی نہیں صوبائی حکومت محکمہ تعلیم اور دیگر نے صوبے میں تعلیم کی بہتری کیلئے جو اقدامات اٹھائے انہیں تاریخ میں سنہرے الفاظ سے یاد کیا جائیگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز یونیورسٹی لاء کالج کے دورے کے م وقع پر کیا اس موقع پر پرنسپل لاء کالج کوئٹہ گل محمد کاکڑ اور دیگر بھی موجود تھے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ عبدالواحد کاکڑ نے کہا کہ نقل کا ناسور ہماری نوجوان نسل کو دیمک کی طرح چاٹ رہی ہ ے نقل کے ناسور کو جڑ سے ختم کر نے کیلئے ہم کو ملکر مشترکہ کو شش کر نا ہونگی انہوں نے کہا کہ صوبہ بلوچستان کے طلباء وطالبات میں صلاحیتوں کی کمی نہیں طلبہ وطالبات کو تعلیم کے بہتر مواقع فراہم کئے جائے تو صوبہ بلوچستان کے طلبہ وطالبات ملک وصوبے کا نام دنیا بھر میں روشن کرینگے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ عبدالواحد کاکڑ نے پرنسپل یونیورسٹی لاء کالج گل محمد کاکڑ کی تعلیم اور یونیورسٹی لاء کالج میں طلبہ وطالبات کو تعلیم کے بہتر مواقع پر ان کی کارکردگی کو سراہا ۔

متعلقہ عنوان :