پاک فوج کی میڈیکل ٹیموں سمیت500جوانوں نے حویلیاں طیارے حادثے کی امدادی سرگرمیوںمیں حصہ لیا ،آئی ایس پی آر

بدھ 7 دسمبر 2016 23:17

پاک فوج کی میڈیکل ٹیموں سمیت500جوانوں نے حویلیاں طیارے حادثے کی امدادی ..
راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2016ء) پاک فوج کی میڈیکل ٹیموں سمیت500جوانوں نے حویلیاں طیارے حادثے میں امدادی سرگرمیوںمیں حصہ لیا ‘امدادی کارروائیوں کے دوران طیارے کے ملبے سے 36افراد کی نعشیں نکال لیں گئیں ۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق رات 8بجے تک جائے وقوعہ سے امدادی سرگرمیوںکے دوران 36افرادکی نعشیں نکال لیں گئیں ہیں ۔آئی ایس پی آر کے مطابق حویلیاں کے قریب ان امدادی سرگرمیوں میں پاک فوج کے ڈاکٹروں ‘پیرامیڈیکل سٹاف نے ایمبولینسوں اور ضروری گاڑیوں کے ہمراہ مجموعی طور پر 500جوانوں نے حصہ لیا ۔

متعلقہ عنوان :