ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز جرائم پیشہ عناصر ک خلاف سخت کریک ڈائون میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں‘ڈاکٹر حیدراشرف

ہر تھانے کی بیٹ میں روزانہ کی بنیاد پر اشتہاریوں کی گرفتاری کے لئے خصوصی پولیس ٹیمیں تشکیل دی جائیں‘ڈی آئی جی آپریشنز

بدھ 7 دسمبر 2016 23:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2016ء) ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے کہا ہے کہ ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز جرائم پیشہ عناصر ک خلاف سخت کریک ڈائون میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں۔ہر تھانے کی بیٹ میں روزانہ کی بنیاد پر اشتہاریوں کی گرفتاری کے لئے خصوصی پولیس ٹیمیں تشکیل دی جائیں۔ہر تھانے کی حدود میں روزانہ کی بنیاد پر سنگین مقدمات میں ملوث عادی مجرمان پر ریڈ کئے جائیں ۔

شہر میں جواریوں ، منشیات فروشوں اور قبضہ مافیا کے خلاف کریک ڈائون مہم میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں۔ہر تھانے کے محافظ اپنے علاقے کے اہم مقامات پر موئثر گشت کو یقینی بنائیں اور ہر آنے جانے والی مشکوک گاڑی کو مکمل چیک کیاجائے ۔تما م ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز اپنے علاقے میں12ربیع الاول کے سلسلہ میں ہونے والی تقریبات کے حوالہ سے منتظمین سے مل کر سکیورٹی معاملات طے کریں۔

(جاری ہے)

جو آفیسر شہرمیں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف موئثر کارروائی نہیں کرے گا وہ آفیسر لاہور پولیس کا حصہ نہیں رہ سکتا ۔ایس ایچ اوز اور بیٹ افسران کو اشتہاریوں کی گرفتاری و دیگر ٹاسک دیے گئے ہیں ان کو نیک نیتی اور محنت سے پور ا کریں۔جیل سے رہا شدہ ملزمان کی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھی جائے اور کسی بھی کارروائی میں ملوث ہونے کی صورت پر فوری گرفتار کیا جائے ۔

پولیس گلی محلے میں آنے والے نئے کرایہ دار کا اندراج کرے اور اندراج نہ کروانے والے کرایہ داران کے خلاف کرایہ درای ایکٹ کے تحت مقدمات درج کئے جائیں ۔پولیس ایمرجنسی ہیلپ لائن نمبر 15کی اطلاع پر تاخیر سے پہنچنے اور تخفیف جرم پر متعلقہ بیٹ آفسر اور ایس ایچ او کے خلاف سخت کارروائی ہو گی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے دفتر ایس پی ماڈل ٹائون میں ماہ نومبر کے دوران جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ہونے والی کارروائی کے اہم جائزہ اجلاس میں صدارت کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر ایس پی آپریش و انوسٹی گیشن ماڈل ٹائون اسماعیل کھاڑک اور کاشف اسلم ، تمام ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز ، اپر سباڈینٹس اور محافظوں نے شرکت کی ۔ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے ناقص کارکردگی اور جرائم کی شرح میں اضافے پر اے ایس پی کاہنہ سرکل شہباز الہی اور ڈی ایس پی اچھرہ سرکل محمد ابراہیم کو کارکردگی بہتر کرنے کی ہدایت ، جرائم کی شرح بڑھنے پر ایس ایچ او نشتر کالونی محمد امین اور ایس ایچ او کاہنہ عطااللہ کی سخت سرزنش ، اشتہاریوں کی گرفتاری پر ایس ایچ او شادمان ابرار شاہ کو 10ہزار نقد انعام اور تعریفی سند ،قائم مقام ایس ایچ او گلبرک ملک اعجاز کو جرائم پر قابو پانے کی ہدایت، ایس ایچ او غالب مارکیٹ محمد شعیب اور ایس ایچ او گارڈن ٹائون دیس محمدکو جرائم پر قابو پانے کی ہدایت ،قائم مقام ایس ایچ او نصیر آباد عبدالحفیظ او رایس ایچ او کوٹ لکھپت عمران قمر کو جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کی ہدایت ، مسلسل غیر حاضری پر تھانہ گارڈن ٹائون کے ٹی اے ایس آئی محمد شریف کو نوکری سے برخاست ، ناقص کارکردگی پر تھانہ گلبرک کے سب انسپکٹر رشید کو شو کاز نوٹس، تھانہ گارڈن ٹائون کے اے ایس آئی خالد حسین کوشو کاز نوٹس، تھانہ فیصل ٹائون کے ٹی اے ایس آئی اعتزاز کی سرزنش ، تھانہ ماڈل ٹائون کے سب انسپکٹرخالد کو شوکاز نوٹس ، تھانہ نصیر آباد کے اے ایس آئی ثقلین کو شوکاز نوٹس کے احکامات جاری کر دیے ۔

اس کے علاوہ انہوں نے اچھی کارکردگی پر تھانہ گارڈن ٹائون کے اے ایس آئی جعفر کو CC-IIسرٹیفکیٹ، تھانہ فیصل ٹائون کے سب انسپکٹر اشتیاق کو CC-IIسرٹیفکیٹ ، تھانہ لیاقت آباد کے اے ایس آئی پرویز کو CC-IIسرٹیفکیٹ، تھانہ نصیر آباد کے سب انسپکٹر مسعودالرحمن کو CC-IIسرٹیفکیٹ ،تھانہ نصیر آبادکے اے ایس آئی عبدالرئوف کو CC-IIسرٹیفکیٹ، تھانہ نصیر آباد کے اے ایس آئی عاقب کو 10ہزار روپے انعام اور CC-IIسرٹیفکیٹ، تھانہ کوٹ لکھپت کے سب انسپکٹر لطیف کوCC-IIسرٹیفکیٹ اور تھانہ کاہنہ کے سب انسپکٹر صادق کو اچھی کارکردگی پر CC-IIسرٹیفکیٹ دینے کے احکامات جاری کئے۔

متعلقہ عنوان :