رانا مشہود کا حویلیاں کے قریب طیارہ حادثہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

بدھ 7 دسمبر 2016 23:15

لا ہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2016ء) صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد خاںنیحویلیاں کے قریب طیارہ حادثہ کے نتیجے میںممتاز نعت خواں جنید جمشید سمیت قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے غم اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے تعزیتی پیغام میںرانا مشہود احمدخاں نے اس افسوس ناک واقعہ میں جاں بحق ہو نے والوں کی مغفرت کی دعا کی ہے ۔انہوں نے کہا ہے کہ متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔اللہ تعالیٰ متاثرہ خاندانوں کو صبر اور حوصلہ عطا فرمائے۔