وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کا ایبٹ آباد کے علاقے حویلیاں کے قریب طیارہ حادثہ پر اظہار افسوس

قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پردلی دکھ کا اظہار، جاںبحق ہونے والوں کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں ہماری تمام ترہمدردیاں سوگوارخاندانوں کے ساتھ ہیں ‘شہباز شریف

بدھ 7 دسمبر 2016 23:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2016ء) وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے ایبٹ آباد کے علاقے حویلیاں کے قریب طیارہ حادثہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے -وزیر اعلی نے طیارہ حادثہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پردلی دکھ اور رنج کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ طیارہ کا حادثہ بہت افسوسناک ہے جس نے پوری قوم کو سوگوار کیا ہی- انہوں نے سوگوار خاندانوں سے ہمدردی اور اظہار تعزیت کیا ہے اور کہا ہے کہ طیارہ حادثہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی دکھ ہوا ہے -طیارہ حادثہ میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور ہماری تمام تر ہمدردیاں سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہیں -