وزیر اعظم محمد نواز شریف کامتعلقہ اداروں کو طیارہ حادثے کے شہدا کے لواحقین سے مکمل تعاون کرنے کا حکم

بدھ 7 دسمبر 2016 23:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2016ء) وزیر اعظم محمد نواز شریف نے متعلقہ اداروں کو طیارہ حادثے کے شہدا کے لواحقین سے مکمل تعاون کرنے کا حکم دیا ہے ترجمان وزیر اعظم آفس کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف نے متعلقہ محکموں کو حکم دیا ہے کہ وہ طیارہ حادثے کے شہدا کے لواحقین کو ہنگامی طور پر معلومات فراہم کریں اور اس میں کسی قسم کی غفلت کا مظاہرہ نہ کیا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے متعلقہ اداروں کو یہ بھی حکم دیا ہے کہ وہ انہیں طیارہ حادثے کی آنے والی تازہ ترین اطلاعات سے لمحہ بہ لمحہ آگاہ کرتے رہیں۔

متعلقہ عنوان :