جنید جمشید کو پہلی بار کنسرٹ میں دیکھا تھا ،ْہم نے بہت سے ممالک میں ایک ساتھ شوز کئے ،ْفاخر

جنید بھائی بہت ہی نرم دل کے مالک تھے ،کبھی کسی بات کا غصہ نہیں کرتے تھے ،ْگفتگو

بدھ 7 دسمبر 2016 23:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2016ء) معروف گلوکار فاخر محمود نے کہا ہے کہ جنید جمشید کومیں نے پہلی بار ایک کانسرٹ میں دیکھا تھا،تب سے میں ان کا فین ہوں ،ْجب میں اس فیلڈ میں آیا تو ہم نے امریکہ ، یورپ ،انگلینڈ اور بہت سے ملکوں میں ایک ساتھ شوز کئے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ جنید جمشید کو دیکھ کر مجھے موسیقی کا شوق ہوا، سولو آرٹسٹ کے طور پر ان سے بہت کچھ سیکھا ہے ،ْہماری دوستی بھی اچھی تھی اور ہم نے ایک ساتھ پوری دنیا میں شوز کئے اور کئی پرفارمنس بھی کیں۔

فاخر محمود نے کہاکہ جنیدبھائی جب میوزک آرٹسٹ سے مبلغ بنے توتب بھی وہ میرے رابطے میں تھے ،ْمیں نے سب اپنی آنکھوں کے سامنے دیکھا ہے۔ہم نجی محفلوں میں بھی ساتھ ہی ہوتے تھے ، وہ بہت ہی نرم دل کے مالک تھے ،کبھی کسی بات کا غصہ نہیں کرتے تھے۔انہوں نے کہا کہ جب جنید بھائی سنگر تھے تب بھی بہت اچھا اخلاق تھا اور بعد میں بھی ان کا اخلاق ویسا ہی رہا،وہ سب کے ساتھ پیار سے پیش آتے تھے۔جنید بھائی نے مجھے بہت بار تبلیغ دی،وہ مجھے کہتے رہتے تھے کہ میں بھی اسی راہ کی طرف آجاوں۔

متعلقہ عنوان :