حویلیاں طیارہ حادثے کے بعد لاہور ایئرپورٹ پر پر وازوں کے تکنیکی معائنہ کا طریقہ کار سخت کر دیا گیا

روانگی سے قبل ،تکنیکی معائنے کے بغیر کسی بھی پرواز کو اڑان بھرنے کی اجازت نہ دئیے جانے کی ہدایات جاری

بدھ 7 دسمبر 2016 23:15

حویلیاں طیارہ حادثے کے بعد لاہور ایئرپورٹ پر پر وازوں کے تکنیکی معائنہ ..
لاہو ر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2016ء) حویلیاں کے قریب پی آئی اے کے طیارے کے حادثے کا شکار ہونے کے بعد لاہور ایئرپورٹ پر پر وازوں کے تکنیکی معائنہ کا طریقہ کار سخت کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق لاہور علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئرپورٹ کے مینجر محمد ریاض الدین نیچترال سے اسلام آبادجانے والے پی آئی اے کے طیارے کوپیش آنے والے حادثے کے بعد لاہور ایئرپورٹ پر پر وازوں کے تکنیکی معائنہ کے طریقہ کار کوسخت کرنے کی ہدایات جاری کردیں جس میں کہاگیا کہ ایئرپور ٹ پر پر وازوں کی روانگی سے قبل تمام چیک اپس مکمل کیے جائیں اور تکنیکی معائنے کے بغیر کسی بھی پرواز کو اڑان بھرنے کی اجازت ہرگز نہ دی جائے ۔

ایئرپورٹ منیجر کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر عمل درآمد کرتے ہوئے پی کے 652بھی مکمل تکنیکی چیک اپ کرنے کی وجہ سے اڑھائی گھنٹہ تاخیر سے روانہ ہوئی ۔

متعلقہ عنوان :