پاکستان فریکل تھراپی ایسوسی ایشن کا اجلاس

سیکریٹری بورڈ آف ڈائریکٹر عابد منہاس نے ابتدائی کلمات میں پاکستان فزیو تھراپی کونسل کے قیام پر ایسو سی ایشن کی جائزہ رپورٹ پیش کی

بدھ 7 دسمبر 2016 23:13

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2016ء) پاکستان فریکل تھراپی ایسوسی ایشن کا اجلاس گزشتہ شام لاہور میں منعقد ہوا اجلاس کی صدارت ایسوسی ایشن کے مرکزی سیکریٹری جنرل ڈاکٹر عامر سعید نے کی اجلاس میں ایسوسی ایشن کے مرکزی نائب صدر ڈاکٹر سلمان ملک کمبوہ ،پی .پی.ٹی .اے پنجاب کے صدرڈاکٹر شازیہ سر فراز ،جنرل سیکرٹری ڈاکٹر جنید گوندل ،کابینہ ممبران ڈاکٹر عارف رانا ،ڈاکٹر زبیر گھمن ،ڈاکٹر شاہد عمران ،ڈاکٹر حسن انجم شاہد ،ممبر بورڈ آف ڈائریکٹر ڈاکٹر اشفاق احمد ،ڈاکٹر اختر رسول چیمہ،پرنسپل سکول آف فزیو تھراپی میو ہسپتال ڈاکٹر صالہ بخاری ،پرنسپل علامہ اقبال کالج آف فزیو تھراپی ڈاکٹر ساجد محمود ،ڈاکٹر حنا اویس سپینیئر یونیو ورسٹی سے ڈاکٹر حافظ شہزاد، پرنسپل. پی .ایس .آر.ڈی ڈاکٹر حسیب اللہ عماد ،ڈاکٹر زاہد محمود بھٹی ،ڈاکٹر نوید انور ،ڈاکٹر محمد محسن ،ڈاکٹر بینش زمان ،پرنسپل رفاہ یونیو رسٹی ڈاکٹر عدنان ،ڈاکٹر عاطف دستگیر ،ڈاکٹر ایم ایس وقاص سروسز ہسپتال ،ڈاکٹر یوسف ربانی میاں منشی ہسپتال سمیت سرکاری اور تعلیمی اداروں اور ہسپتال کے فزیو تھراپسٹ کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

سیکریٹری بورڈ آف ڈائریکٹر عابد منہاس نے ابتدائی کلمات میں پاکستان فزیو تھراپی کونسل کے قیام پر ایسو سی ایشن کی جائزہ رپورٹ پیش کی اور حائل مشکلات کو دور کرنے کے لئے ایسوسی ایشن کی طرف سے کیے گئے اقدامات کی وضاحت کی ۔سیکرٹری بورڈ آف ڈائیریکٹر نے فزیو تھراپی کونسل کے قیام پرم زور دیا اور اسے وقت کی اہم ضرورت قرار دیا ۔اجلاس میں پنجاب میں شعبہ فزیو تھراپی کو درپیش مسائل پر بھی جائزہ رپورٹ پیش کی گئی اور شرکاء نے ایک جامعہ کی طرف سے فزیو تھراپیسٹ کو ٹیکنالوجسٹ کا سروس سٹرکچر کی حمایت پر شدید تحفظات کا اظہار کیا اور کسی بھی غیر نمائندہ افراد کی طرف سے شعبہ فزیو تھراپی کے بارے میں فیصلوں کو یکسر مسترد کر دیا ۔

شرکاء نے تنبیہ کی کہ ایسی کسی بھی کاوش کو روکنے کے لئے ہرممکن طریقہ بشمول احتجاج کو بھی استعمال کیا جائے گا اور ایسوسی ایشن کے تمام فیصلوں کو سراہا ۔اجلاس میں ایک قرار داد منظور کی گئی جس میں شعبہ فزیو تھراپی کو درپیش مسائل بلخصوص پاکستان فزیکل تھراپی کونسل کے قیام ،سروس سٹرکچر کی ازسر نو تشکیل اور باہرایجوکیشن کے مروجہ قوانین کے مطابق نصاب اور تعلیمی معیار پر زور دیا ۔

شرکاء نے قرار داد کی نقل مزکورہ سرکاری اداروں کو بھیجنے کی سفارش بھی کی ۔شرکاء نے پنجاب حکومت سے فزیو تھراپی کے سروس سٹرکچر کی ازسر نو تشکیل کے لئے سرکاری سطح پر کمیٹی کی تشکیل کا مطالبہ کیا جس میں نمائندہ تنظیم اور فزیو تھراپیسٹ کی شمولیت یقینی بنائی جائے ۔شرکاء نے پنجاب حکومت کو اپنے مطالبات سے آگاہ کرنے کے لئے ڈاکٹر عامر سعید ،ڈاکٹر محمد محسن ،ڈاکٹر ساجد محمود ،ڈاکٹر وقاص شریف ،اور ڈاکٹر شازیہ سر فراز پر مشتمل ایک پانچ رکنی کمیٹی کے قیام کی منظوری بھی دی اور کمیٹی کی معاونت کے لئے ڈاکٹر زاہد بھٹی ،ڈاکٹر شہزادہ افتخار اور ڈاکٹر حسیب اللہ عماد کو مقرر کیا ۔

کمیٹی آئندہ ڈاکٹر عابد منہاس ،ڈاکٹر اختر رسول چیمہ پندرہ دن میں رپورٹ دینے کے پابند ہونگے ۔اجلاس کے اختتمام پر شرکاء نے ایسوسی ایشن کی کوششوں کو سراہا اور مکمل تعاون کی دہانی کروائی اور قیادت پر بھر پور اعتماد کا اظہار کیا ۔

متعلقہ عنوان :