طیارہ حادثے میں جاں بحق لاشوں کی شناخت کرانے کیلئے نادرااورایف آئی اے کی ٹیمیں ایوب میڈیکل کمپلیکس ہسپتال پہنچ گئی

بدھ 7 دسمبر 2016 23:13

ایبٹ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2016ء) اے ٹی آر42طیارہ حادثے میں جاں بحق لاشوں کی شناخت کرانے کیلئے نادرااورایف آئی اے کی ٹیمیں ایوب میڈیکل کمپلیکس ہسپتال پہنچ گئی ہیں ۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق چترال سے اسلام آبادجانے والے مسافرطیارہ حادثے میں لاشوں کے نادراکے بائیومیٹرک سسٹم کے ذریعے شناخت کاعمل جاری ہوچکاہے ۔نادراحکام کاکہناہے کہ حادثے میں جھلسنے کے باعث لاشوں کی شناخت انتہائی مشکل ہے ،بیشترلاشوں کی شناخت ڈی این اے سے کیاجائیگا۔لاشوں کوشناخت کے بعداپنے اپنے ورثاء کوحوالہ کیاجائیگا۔لاشوں کی شناخت میں کم ازکم 24گھنٹے لگ سکتے ہیں۔(یاسرعباسی)

متعلقہ عنوان :