یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن میں کروڑوں روپے کی کرپشن ، بدعنوانیوں میں ملوث سابقہ ملازمین کے خلاف درج مقدمات سالہاسال سے عدالتوں میں زیر التوا ر ہونے پر افسوس کا اظہار

کمیٹی نے کارپوریشن کی کمپیوٹرائزیشن پروگرام کی نیلامی میں ایک ہی فرم کی شرکت پر اعتراض کرتے ہوئے قوانین کو مذید سخت بنانے کی ہدایت کردی

بدھ 7 دسمبر 2016 23:13

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2016ء) سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے صنعت و پیدا وار نے یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن میں کروڑوں روپے کی کرپشن اور بدعنوانیوں میں ملوث سابقہ ملازمین کے خلاف درج مقدمات سالہاسال سے عدالتوں میں زیر التوا رہنے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے معاملے کو چیرمین سینٹ کے نوٹس میں لانے کا فیصلہ کیا ہے ،کمیٹی نے کارپوریشن کی کمپیوٹرائزیشن پروگرام کی نیلامی میں ایک ہی فرم کی شرکت پر اعتراض کرتے ہوئے قوانین کو مذید سخت بنانے کی ہدایت کی ہے ، اجلاس میںکارپوریشن سے متعلق جون2015 سے جون2016 تک کی سب کمیٹی کی رپورٹ متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔

قائمہ کمیٹی اجلاس چیرمین سینیٹر ہدایت اللہ کی سربراہی میں پارلیمنٹ ہائوس میں منعقد ہوا اجلاس میں یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے بد عنوانی میںملوث ملازمین کے مقدمات قائمہ کمیٹی کی سفارشات پر عملد رآمد ، یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے عارضی ملازمین کو مستقل کرنے کے اقدامات، یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کو بدعنوانی سے پاک ادارہ بنانے کا ایجنڈا زیر بحث آیا ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں چیئرمین کمیٹی سینیٹر ہدایت اللہ نے وفاقی وزیر صنعت و پیدا وار کی جانب سے اجلاس میں عدم شرکت پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ وزرا کمیٹیوں کے اجلاسوں میں شرکت کو ضروری نہیں سمجھتے ہیں انہوں نے اگلے اجلاس میں شرکت لازمی بنانے کی ہدایت کی چیئرمین کمیٹی سینیٹر ہدایت اللہ نے یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن میں ای آر پی سسٹم نصب کرنے کیلئے صرف ایک فرم کی نیلامی بولی میں شرکت پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ صرف ایک ہی فرم کاکوالیفائی ہونا مشکوک لگ رہا ہے ۔

نیلامی میںحصہ لینے کیلئے قوانین میںنظر ثانی کی جائے سخت قوامین کی وجہ سے صرف تین فرموں نے حصہ لیا اور زیادہ کمپنیوں کو حصہ لینے کا موقع نہ مل سکا چیئرمین کمیٹی نے کہاکہ 640 ملین کی خطیر رقم سے صرف ایک ہزار بڑے سٹوروں اور گوداموں کو سہولت حاصل ہوگی کمیٹی نے بدعنوانی کے 1999 سے چلنے والے مقدمات کا تاحال زیر التواء رہنے پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ قوم کا پیسہ نکالنے کیلئے مجرموں کو سخت سے سخت سزا دلوائی جائے کمیٹی نے نیب اور ایف آئی اے حکام کو ہدایت کی کہ مشترکہ طور پر باقاعدگی سے مقدمات کا جلد فیصلہ کرانے کیلئے محنت کریں اس موقع پر کمیٹی نے سالہاسال سے زیر التواء مقدمات کے بارے میں چیئرمین سینیٹ سے رائے لینے اور وزارت قانون سے مشاورت کرنے کا بھی فیصلہ کیا اس موقع پر کمیٹی کو ایم ڈی یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن وسیم مختار نے آگاہ کیا کہ 704 ملین کے بد عنوانی کے مقدمات ہیں جس میں 46 ملین ریکوری کر لی گئی ہے انہوںنے بتایاکہ بلوچستان کے بدعنوانی مقدمات کے بارے میں 86 ہزار میں سے اب صرف ایک ہزار بینک رسیدوں کا سریٹیفکیٹ جاری کرنا ہے انہوںنے کہاکہ کارپوریشن کی آڈٹ رپورٹ دو دنوں میںمنظور ہو جائے گی جس کی ہارڈ ڈسک ونڈر کو بجھوا دی گئی ہے انہوں نے اگاہ کیا کہ کارپوریشن کے کنڑیکٹ اور ڈیلی ویجز ملازمین کا معاملہ عدالت میں ہے جس پر چیئرمین کمیٹی نے کارپوریشن کے کنٹریکٹ ملازمین کو سوشل سیکورٹی سہولیات دینے کی ہدایت دی کمیٹی کے رکن سینیٹر محسن عزیز نے کہا کہ بعض مقدمات 1999 سے زیر التواء ہیں کیا ریاست سوئی ہوئی ہے انہوںنے کہاکہ بلوچستان میں ایک سٹور پرکیشیر کی جگہ چوکیدار کی تعیناتی کی وجہ سے 7 سو ملین کا نقصان بتایا جاتا ہے انہوں نے کہاکہ کارپوریشن اینونٹری ، سٹاک رجسٹر اور مانیٹرنگ کا نظام سخت بنائے کمیٹی کی خاتون رکن سینیٹر کلثوم پروین نے کہا کہ بلوچستان کے دور دراز علاقوں میں مقامی افراد کو بھرتی کیا جائے جس پر وزارت صنعت و پیداوار کی طرف سے آگاہ کیا گیا کہ عدالتی مقدمات کی روزانہ سماعت ، وکلاء سے رابطوں اور مقدمات کی نگرانی کیلئے وزارت میں خصوصی سیل قائم کر دیاگیا ہے۔

سینیٹر اعظم خان سواتی نے یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن سے بدعنوانی کے خاتمے اور منافع بخش ادارہ بنانے کیلئے تجاویز پیش کیں۔ چیئرمین کمیٹی نے ہدایت دی کہ کارپوریشن سینیٹر اعظم سواتی سے معاونت لے چیئرمین کمیٹی نے یہ ہدایت بھی دی کہ یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے مقابلے میں عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے دوسرے اداروں کے نرخوں اور اشیاء کے بارے میں موازنہ رپورٹ فراہم کری

متعلقہ عنوان :