تھانہ پیر ودہائی حملہ کیس: 2 ملزمان نے کم عمر ہونے کا سرٹیفکیٹ جمع کرا دیا

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نیمزید1 ملزم کو بھی کم عمری کا سرٹیفکیٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا

بدھ 7 دسمبر 2016 23:11

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2016ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے تھانہ پیر ودہائی حملہ کیس میں 2 ملزمان نے کم عمر ہونے کا سرٹیفکیٹ جمع کرا دیا جبکہ مزید1 ملزم کو بھی کم عمری کا سرٹیفکیٹ پیش کرنے کا حکم دے دیاہے گزشتہ روز عدالت نے تھانہ پیر ودہائی پولیس کی حراست سے ملزم کو چھڑانے کاسرکار میں مداخلت اور تھانہ پر حملہ کرنے کے مقدمہ میں نامزد ملزمان معصوم خان وغیرہ کے خلاف سماعت کے موقع پر 2 ملزمان نعمان اور ابرار نے اپنے کونسل کے ذریعے برتھ سرٹیفکیٹ پیش کئے اور استدعا کی کہ ملزمان کم عمر ہیں جن کے الگ سے سماعت کی جائے عدالت نے تفتیشی افسر کو ہدایات دیں کہ ملزمان کا الگ سے چالان تیار کرکے جمع کرایا جائے ایک اور ملزم ارشد کے کونسل نے بھی عدالت سے استدعا کی ملزم کی عمر کم ہے جس پر عدالت نے حکم دیا کہ آئندہ تاریخ پر ملزم اپنا برتھ سرٹیفکیٹ پیش کرے اور سماعت ملتوی کر دی ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے پولیس کی حراست سے ملزم چھڑانے کیلئے تھانہ پیر ودہائی پر ہلہ بول دیا کارسرکار میں مداخلت کی ۔

متعلقہ عنوان :