پولیس مزاحمت کیس میں گواہ حاضر نہ ہونے کانوٹس

انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصوصی عدالت نے سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی کو گواہ کی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کردی

بدھ 7 دسمبر 2016 23:11

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2016ء) انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصوصی عدالت کے جج نے پولیس مزاحمت کیس میں گواہ حاضر نہ ہونے کانوٹس لیتے ہوئے سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی کو ہدایات دیں کہ سمن کی تعمیل کرواکے گواہ کی عدالت حاضری کو یقینی بنایا جائے گزشتہ روز عدالت نے تھانہ مور گاہ کے علاقہ ایوب پارک میں چیکنگ کے دوران پولیس سے جھگڑا اور کارسرکار میں مداخلت کرنے کے مقدمہ میں نامزد ملزم اعتزاز خلیل سماعت کے موقع پر عدالت کو بتایا گیا کہ سرکاری گواہ کو متعدد متعدد مرتبہ سمن جاری کئے گئے لیکن شہادت کیلئے حاضر نہیں ہوا جس پر عدالت نے دوبارہ سمن جاری کر دیئے اور سٹی پولیس افسر راولپنڈی کو ہدایات دیں کہ سمن کی تعمیل کراکر گواہ کی عدالت میں پیش کیا جائے تاکہ کیس کی سماعت التواء کا شکار نہ ہو۔

متعلقہ عنوان :