دھماکہ خیزمواد برآمدگی، پولیس مزاحمت کرکے اے ایس آئی شہید اور 3اہلکاروں کو زخمی کرنے کے مقدمات کی سماعت

انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصوصی عدالت نے نامزد دو ملزمان کی درخواست ضمانتیں خارج کر دی

بدھ 7 دسمبر 2016 23:11

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2016ء) انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصوصی عدالت نے دھماکہ خیزمواد برآمدگی اور پولیس مزاحمت کرکے اے ایس آئی کو شہید اور 3اہلکاروں کو زخمی کرنے کے مقدمات میں نامزد دو ملزمان کی درخواست ضمانتیں خارج کر دی گئیںگزشتہ روز عدالت نے ملزمان ذوالقرنین مصطفی کی جانب دائر درخواست ضمانتوں پر سماعت شروع کی تو فریقین کے وکلاء نے دلائل دیئے، عدالت نے سماعت مکمل کرنے کے بعد دو نوں ملزمان کی درخواستیں خارج کر دی ملزم ذوالقرنین کے خلاف انسداد دہشت گردی فورس حکام نے مقدمہ درج کیاجس پر الزام ہے کہ چھاپہ کے دوران ملزم نے دیگر اپنے ساتھیوں سے مل کر مزاحمت کی اور فائرنگ سے اے ایس آئی شہید اور3پولیس اہلکار زخمی ہو گئے تھے جبکہ ملزم کے 5ساتھی بھی جاں بحق ہوئے ملزم نے اپنے کونسل کے ذریعے عدالت میں درخواست ضمانت دائر کی ملزم احمد منیر کے خلاف تھانہ ٹیکسلا پولیس نے چیکنگ کے دوران گاڑی سے بھاری مقدار میں بارودی مواد برآمد کیا تھا ملزم نے اپنے کونسل کے ذریعے درخواست ضمانت دائر کی، عدالت نے دونوں درخواستیں خارج کر دیں۔

متعلقہ عنوان :