راولپنڈی آرٹس کونسل میں تین روزہ ایرانی فلم فیسٹیول اختتام پذیرہوگیا

فیسٹیول کے تیسرے روز فیچر فلم ’رنگِ خدا‘ دکھائی گئی

بدھ 7 دسمبر 2016 23:10

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 دسمبر2016ء) راولپنڈی آرٹس کونسل اور خانہ فرہنگ ایران راولپنڈی کے اشتراک سے منعقد ہونے والا تین روزہ ایرانی فلم فیسٹیول اختتام پذیرہوگیا۔ فیسٹیول کے تیسرے روز فیچرفلم ’رنگِ خدا‘ دکھائی گئی جسے معروف فلم نگار اور ہدایت کار مجید مجیدی نے تخلیق کیا۔یہ ایک نابینا بچے کی کہانی پر مشتمل تھی جسے تعلیم حاصل کرنے اور ہنر سیکھنے کا بہت شوق ہے۔

باپ دوسری شادی کرنا چاہتا ہے اور بیٹے کو گھر سے دور بھیج دیتا ہے ۔ اس کی دادی فراق میں مرجاتی ہے ، لڑکی والے بھی رشتہ دینے سے انکار کرتے ہیں بالاخر وہ بچے کو واپس لاتا ہے مگر راستے میں سیلاب میں ڈوبتے ڈوبتے بچ جانے میں کامیاب ہوجاتاہے۔ اسی طرح دوسرے روز فلم ’’بہت دور، بہت نزدیک ‘دکھائی گئی جس کے ڈائریکٹر عالمی شہرت یافتہ میر کریمی تھے۔

(جاری ہے)

یہ کہانی ایک نیوروسرجن کی ہے جس کا بیٹا مریض ہوتا ہے اور فلکیات کے علم میں گہری دلچسپی رکھتا ہے۔ ڈاکٹر اپنی پیشہ وارانہ مصروفیت کے پیش نظر علاج پر توجہ نہیں دے سکتا جبکہ فیسٹیول کے پہلے دن فلم ابدی بچے (Eternal Kids ) دکھائی گئی۔اس فلم کی رائٹر،ڈائریکٹراورپروڈیوسرپوران درخشندہ تھیں جبکہ اداکاروں میں شہاب حسینی، الحام حامدی، آہوخردمند،بہرام اوردیگرشامل تھے۔

یہ کہانی ایک ایسے گھرکی تھی جس کا ایک بچہ ذہنی معذورہوتا ہے۔یہ تمام فلمیں بڑی سکرین پرپیش کی گئیں جیسے لوگوں بہت پسندکیا اورراولپنڈی آرٹس کونسل اور خانہ فرہنگ ایران راولپنڈی کی کاوشوں کو سہرا۔لوگوں کا کہنا تھا کہ پاک ایران کے ثقافت تعلقات کے فروغ کے ساتھ ساتھ ایرانی کے کلچراورفلم انڈسٹری کے بارے میں بہت معلومات حاصل ہوئی ہیں۔اس ایرانی فلم فیسٹیول میںلازوال موضوع پربننے والی یہ فلمیں یہاں کے لوگوں کے لیے باعث تفریح ثابت ہوئیں۔

متعلقہ عنوان :