وائلیٹرز اورلرنرز کو ٹریفک ہیڈ کوارٹر میں روڈ سیفٹی اور دیگر ٹریفک قوانین کے متعلق خصوصی لیکچر ، ون ویلنگ کرنے والوں کو ون ویلنگ کے نقصانات کے بارے میں آگاہ کیا

بدھ 7 دسمبر 2016 23:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 دسمبر2016ء) ایس ایس پی ٹریفک ملک مطلوب احمد کے وائلیٹرز اورلرنرز کو ٹریفک ہیڈ کوارٹر میں روڈ سیفٹی اور دیگر ٹریفک قوانین کے متعلق خصوصی لیکچر ، جس میں خصوصاً ون ویلنگ کرنے والوں کو ون ویلنگ کے نقصانات کے بارے میں آگاہ کیا گیا، لیکچرمیں لرنرز اور وائلیٹرز کو دیگر ٹریفک قوانین جس میںسیٹ بیلٹ،ہیلمٹ کے فوائد،اوور سپیڈنگ، اوورلوڈنگ، دوران ڈرائیونگ موبائل فون سننے کے نقصانات ،اور دیگرافراد کو ٹریفک سائن بورڈز اور ٹریفک قوانین کے بارے میں آگاہ کیاگیا ،تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ٹریفک پولیس نے روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین کے بارے میں آگاہی فراہم کرنے کے لئے وائیلیٹزز اور لرنرزکے لئے خصوصی کلاسز کا آ غاز کررکھاہے اسی سلسلے میں ایس ایس پی ٹریفک ملک مطلوب احمد نے آئی ٹی پی ہیڈ کوارٹر میں لرنرز اوروائیلیٹرز کوروڈسیفٹی اور ٹریفک قوانین کے بارے میںآگاہی دی جس میں خصوصاً ون ویلنگ کرنے والوں کو ون ویلنگ کے نقصانات کے بارے میں خصوصی آگاہی دی گئی ایس ایس پی ٹریفک ملک مطلوب احمد نے کہا کہ ان کلاسزکا بنیادی مقصد شہریوں کوون ویلنگ کے نقصانات، دوران ڈرائیونگ موبا ئل فون سننے کے خطرات ،سیٹ بیلٹ کے استعما ل،ہیلمٹ کے بغیر موٹر سائیکل چلانے کے خطرات، سڑک استعمال کرنے والے دیگر افراد کے حقوق کاخیا ل رکھنا،اوور ہیڈ بریج کے استعمال ،زیبرا کراسنگ کا استعما ل،تیز رفتاری کے خطرات،روڈ پرپیدل چلنے اوردیگر ٹریفک قوانین کے متعلق آگاہی فراہم کرنا ہے ۔

متعلقہ عنوان :