جماعت اسلامی اسلام آباد کے رہنمائوں کا طیارے کے حا دثے پر اظہار افسوس

بدھ 7 دسمبر 2016 23:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 دسمبر2016ء) امیر جماعت اسلامی اسلام آباد زبیر فارو ق خان ،نائب امیر ملک عبد العزیز ، محمد کاشف چو ہدری ، معاص صدیقی ،تحسین خالد،سیکرٹری جنرل خالد فارو ق ، سیکرٹری اطلاعات سجاد احمد عباسی نے حویلیاں کے قریب طیارے کے حا دثے میں ہو نے والی قیمتی انسانی جا نوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ۔

(جاری ہے)

انھوں نے حا دثے میں جاں بحق ہو نے والے افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کر تے ہو ئے مر حومین کی بلندی درجات کے لیے دُعا کی ۔

متعلقہ عنوان :