کشمیر پاکستان کا حصہ ہے ، ملکی و بین الاقوامی سطح پر آزادی کشمیر کی جدوجہد کودہشت گردی قرار دینے کی کوششوں کی مذمت کرتے ہیں ، لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت سے متاثرین کے لیے اسلام آباد سے امدادی سامان کا دوسرا بڑا قافلہ 14دسمبر کو جائے گا

جماعة الدعوة اسلام آباد کے مسئول شفیق الرحمن کا بیان

بدھ 7 دسمبر 2016 23:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 دسمبر2016ء) جماعة الدعوة اسلام آباد کے مسئول شفیق الرحمن نے کہا ہے کہ کشمیر پاکستان کا حصہ ہے ، ملکی و بین الاقوامی سطح پر آزادی کشمیر کی جدوجہد کودہشت گردی قرار دینے کی کوششوں کی مذمت کرتے ہیں ، لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت سے متاثرین کے لیے اسلام آباد سے امدادی سامان کا دوسرا بڑا قافلہ 14دسمبر کو جائے گا ، حکومت پاکستان روایتی انداز چھوڑ کر کشمیر پاکستان کی شہ رگ والے قومی موقف پر کاربند رہے اور مسئلہ کشمیر ترجیحی بنیادوں پر اقوام متحدہ، اوآئی سی اور دیگر بین الاقوامی فورمز پر اٹھایا جائے۔

گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بھارت ہندوستانی فوجیوں کو بسانے کے نام پر جموں کشمیر کی آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی کوششیں کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

جموں میں ہندو انتہاپسند تنظیموں کی کھلے عام مسلح ریلیاں نکال کر کشمیری مسلمانوں کو ہجرت پر مجبور کیا جارہا ہے۔ حکومت پاکستان اس سلسلہ میں بھی عالمی سطح پر بھرپور آواز بلند کرے۔انہوں نے کہا کہ بعض میڈیا گروپ بھارت و امریکہ کی خوشنودی کیلئے تحریک آزادی کشمیر کیخلاف منفی پروپیگنڈا کر رہے ہیں۔

حکومت کو فوری طور پر اس کا سنجیدگی سے نوٹس لینا چاہیے۔بھارت جدوجہد آزاد ی کشمیر سے بوکھلا کر کنٹرول لائن پردیہاتی آبادیوں، ٹرانسپورٹ اورایمبولینسوں پر فائرنگ کر رہا ہے۔ افواج پاکستان بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے رہی ہیں جبکہ پاکستانی قوم کا ہر فردبھی وطن عزیز کے دفاع کیلئے ہر قسم کی قربانی پیش کرنے کیلئے تیار ہے۔حکومت کو چاہیے کہ وہ عوامی جذبات کی ترجمانی کرے۔حکومت قائداعظم کے اس فرمان کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے ‘کو قومی موقف قرار دیا جائے اور کشمیر پالیسی کو فی الفور واضح کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :