جماعت اسلامی کے زیر اہتمام ملک بھر میں طویل خشک سالی پر نماز استسقاء ادا کی گئی

قوم اللہ سے اپنے گناہوں کی انفرادی اور اجتماعی طور پر معافی مانگے ،میاں محمد اسلم

بدھ 7 دسمبر 2016 23:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 دسمبر2016ء) جماعت اسلامی یو نین کو نسل جھنگی سیداں کے زیر اہتمام ملک بھر میں طویل خشک سالی پر نماز استسقاء ادا کی گئی جس میں جماعت اسلامی پاکستان کے مر کزی نائب امیر و سابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم ،چیئر مین یو نین کو نسل جھنگی سیداں ملک گلفراز ، ، جماعت اسلامی اسلام آباد کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل مو لانا امیر عثمان ،سید تنویر شاہ سمیت اہل علا قہ اور گردونواح سے سیکڑوں افراد نے شر کت کی ۔

اس مو قع پر گفتگو کر تے ہو ئے میاں محمد اسلم نے کہا موجودہ حالات اس بات کا تقاضا کرتے ہیں کہ من حیث القوم اپنے گناہوں سے توبہ کر یں اور اللہ تعالیٰ سے رجوع کرتے ہوئے عمل صالح اور بدی کے کاموںسے کنارہ کشی اختیار کر یں۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہاملک میں خشک سالی اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک آزمائش ہے جو حکمرانوں اور قوم کے اجتماعی نافرمانیوں کی سزاء ہے ۔

ضرورت اس بات کی ہے کہ پوری قوم اللہ سے اپنے گناہوں کی انفرادی اور اجتماعی طور پر معافی مانگے اور پاکستان میں اللہ کے دین کے نفاذ کے لیے ملکر جہدو جہد کر ے ۔میاں محمد اسلم نے کہا پاکستان کلمہ طیبہ کے نام پر قائم ہو ا ہے مگر آج اس کی بنیادی شناخت کو ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت ختم کیا جا رہا ہے ایک اسلامی ملک ہو نے کے ناطے ہمیں اپنے اقدار و روایات کا پاس کرنا چاہئے، شرم و حیا کے کلچر کو فروغ دینا چاہئے، مگر بدقسمتی سے ذرائع ابلاغ سمیت تمام وسیلوں سے اس معاشرے کو فحاشی اور عریانی کے دلدل میں دھکیلا کر اللہ کی نارضگی اور غضب کو مو ل لیا جا رہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :