وفاقی دارالحکومت کے مختلف علا قوں میں سرچ آپریشن ،87 مشتبہ افرادزیرحراست،جنرل ہولڈ اپ کے دوران ، 276مو ٹر سائیکل بد وں کا غذات تھا نوں میں بند ،شراب اور غیر قا نو نی اسلحہ رکھنے میں ملو ث 5 ملزمان سے بھاری اسلحہ ومنشیات بر آمد مقدما ت درج

بدھ 7 دسمبر 2016 23:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 دسمبر2016ء) وفاقی دارالحکومت کے مختلف علا قوں میں سرچ آپریشن ،87 مشتبہ افرادزیرحراست،جنرل ہولڈ اپ کے دوران ، 276مو ٹر سائیکل بد وں کا غذات تھا نوں میں بند ،شراب اور غیر قا نو نی اسلحہ رکھنے میں ملو ث پا نچ ملزمان سے شراب اور پسٹل معہ ایمو نیشن بر آمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدما ت درج کرلیے ۔

مزید تفتیش جا ری ہے۔ تفصیلا ت کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز اسلام آ بادساجد کیانی کی خصوصی ہدایات پر ضلع بھر میں سرچنگ و کومنگ اور جنرل ہولڈ اپ کیا گیا جس میں اسلام آباد پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران87 مشتبہ افراد کو تھانوں میں شفٹ کیا گیا اور ان سے تحقیقات جاری ہے مزید برآں پولیس نے ناکہ بندی کے دوران 276 موٹر سائیکل اور9 گاڑیوں کو کاغذات نہ ہونے پر تھانوں میں بند کر دیا گیا جن متعلق تحقیقات کی جا ر ہی ہیں ، بھکاریوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئی9 پیشہ ور بھکاریوں کو بھی گرفتار کر کے ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی ۔

(جاری ہے)

علا وہ ازیں تھا نہ آ بپا رہ پولیس نے دوران گشت ملزم اما نت علی کو گرفتار کر کے اس سے چار بو تلیں شراب بر آمد کرلی۔ تھا نہ گو لڑہ پولیس نے دوران گشت بغیر اجا زت ڈیز ل فروخت کر نے پر دو ملزمان محمد اقبا ل اور افضل خا ن کو گرفتار کر لیا۔ تھا نہ کر اچی کمپنی پولیس نے چوری کی واردات میں ملزم محمد سلیم کو گرفتار کر لیا۔ تھا نہ شالیمار پولیس نے دوران گشت ملزم وقا ص جا وید کو گرفتار کرکے اس سے پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا۔

ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آباد نے تمام زونل پولیس افسران کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں پٹرولنگ اور چیکنگ کو موثر بنائیں اور چیکنگ اور کومنگ کے دوران مشکوک اور مشتبہ افراد پر کڑی نظر رکھیں ۔انہوں نے کہا کہ ان تمام اقدامات کا بنیادی مقصد انفرادی قوت کے ساتھ شہریوں کو تحفظ فراہم کرنا اور موجودہ حالات کے پیش نظر شہریوں کی سکیورٹی کو یقینی بنانا ہے ۔انہوں نے تمام پولیس افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام پولیس افسران اپنے اپنے علاقوں میں خود گشت کریں اور تمام ڈیوٹی کو خود چیک کریں اور ڈیوٹی پر مامور ملازمان کو موجود ہ حالات کے پیش نظر بریف کریں ۔

متعلقہ عنوان :