بورے والا‘صدربارایسوسی ایشن محمد جاویدشاہین کا 2017 کی صدارت کے انتخابات میں حصہ لینے کااعلان

بدھ 7 دسمبر 2016 23:10

بوریوالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 دسمبر2016ء)صدربارایسوسی ایشن محمد جاویدشاہین نے 2017 کی صدارت کے انتخابات میں حصہ لینے کااعلان کردیا ہے جاویدشاہین نے کہاہے کہ انہوں نے اپنے بارکے گروپ سے مشاورت کے بعد بارکے انتخاب میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے انہوں نے کہاکہ بطورصدرانہوں نے بار اورممبران کے مسائل حل کروا نے کیلئے بھرپورکاوشیں کی باراوربنچ کے تعلقات کو مزید مضبوط اور خوشگواربنایا. بارکے پلیٹ فارم کوفنکشنل کیا کے پی کے حکومت کے صوبا ئی وزیر علی امین گنڈا پور، سپریم کورٹ بار کی سابق صدر عاصمہ جہانگیر،ڈسٹرکٹ سیشن جج وھا ڑی سعیداللہ مغل کے علاوہ دیگر شخصیات نے بھی بارسے خطاب کیا جبکہ بار کے ذرائع آمدن میں بھی اضافہ کیا ہے صدربارنے کہاکہ انہوں نے بارممبران کی بلا تفریق خدمت کی ہے اور یہ سلسلہ جاری رکھیں گے