ْ رانا عبدالعزیز نون صدر مبشر شبیر ریلوے گارڈز ایسوسی ایشن خانیوال کے جنرل سیکرٹری منتخب

بدھ 7 دسمبر 2016 23:10

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 دسمبر2016ء) رانا عبدالعزیز نون صدر مبشر شبیر ریلوے گارڈز ایسوسی ایشن خانیوال کے جنرل سیکرٹری منتخب تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز ریلوے گارڈز کے سالانہ انتخابات برائے سال2017-2018منقعد ہوئے جس میں صدر کے لیے رانا عبد العزیز نون اور ضیغم علی شاہ جنرل سیکرٹری کے لیے مبشر بشیر اور راشد محمود امید وار تھے الیکشن رزلٹ کے مطابق عابد حسین چیمہ صدر سپورٹس یونین ملتان ڈویژن کے حمائت یافتہ امید وار رانا عبدالعزیز نون صدر اور مبشر شبیر جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے ہیں عابد حسین چیمہ نے جیتنے والے امید واران کو مبارکباد دی ہے اور اپنی حمایت کا یقین دلایا ہے مزید براں جیتنے والے امیدواران نے کیٹگری کے لیے کام کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :