پسند کی شادی کرنے والے پریمی جوڑے پر لڑکی کے ورثاء کا کچہری کے احاطہ میں شدید تشدد

لڑکی کو زبردستی گاڑی میں ڈال کر لے گئے‘پولیس نے 3خواتین سمیت 5افراد کو گرفتار کرکے لڑکی کو برآمد کرلیا لڑکی کو اغواء کرنے پر 24افراد کیخلاف مقدمہ درج

بدھ 7 دسمبر 2016 23:09

میاں چنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 دسمبر2016ء) پسند کی شادی کرنے والے جوڑے پر لڑکی کے ورثاء کا کچہری کے احاطہ میں شدید تشدد،زبردستی گاڑی میں ڈال کر لے گئے،پولیس تھانہ سٹی نے راستہ میں رہی تین خواتین سمیت پانچ افراد کو گرفتار کرکے لڑکی کو برآمد کرلیا،لڑکی کو اغواء کرنے پر 24افراد کیخلاف مقدمہ درج،تفصیلات کے مطابق میاں چنوںبوریوالا کے رہائشی علی شیر ولد معشو ق نے میاں چنوں کے نواحی گائوں 120پندرہ ایل کی رہائشی شازیہ بی بی سے پانچ ماہ قبل پسند کی شادی کی تھی،جس پر لڑکی کے ورثاء نے علی شیر اور دیگر افراد پر لڑکی کے اغواء کا مقدمہ درج کروادیا تھا،گزشتہ روز علاقہ مجسٹریٹ خاور فرید کے پاس مقدمہ کی پیشی تھی ،پیشی پر آتے ہی لڑکی کے ورثاء نے دھا وا بول دیا،پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو خوب تشدد کا نشانہ بنایا اور زبردستی گاڑی میں ڈال کرلے گئے،بعدازاں پولیس تھانہ سٹی نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے راستہ میں ہی لڑکی کو اغواء کرنے والے تین خواتین پانچ افراد کو گرفتارکرکے لڑکی کوبرآمد کرلیا،لڑکی کو اغواء کرنے پر تھانہ سٹی میں لڑکی کے رشتہ داروں تین خواتین سمیت 14نامزد اور 10نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،بعدازاں پولیس کی نفری میں لڑکی کو دوبارہ جج کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں پر لڑکی نے اپنے خاوند کے حق میں بیان ریکارڈ کروایا،دوسری طرف گرفتار تین خواتین سمیت پانچ افراد کو عدالت نے جوڈیشل کردیا۔

متعلقہ عنوان :